فتاوی قاسمیہ جلد 7
حضرت مولانا مفتی شبیر احمد القاسمی صاحب فتاوی قاسمیہ مکتبہ اشرفیہ دیوبند الھند دوبندی کتب 668 صفحات
1.5 صفحہ 391 / 668
صفحہ 391 / 668
البشرۃ إلا أنہ التصق بالعضو وتشکل بشکلہ، فصار شکل العضو مرئیا، فینبغي أن لایمنع جواز الصلاۃ لحصول الستر۔ (الدر المختار مع الشامي، کتاب الصلاۃ، باب شروط الصلوۃ، مطلب في النظر إلی وجہ الأمرد، کراچی۱/۴۱۰، زکریا ۲/۸۴) فقط والله سبحانہ وتعالیٰ اعلم کتبہ: شبیر احمد قاسمی عفا الله عنہ ۱۲؍ربیع الاول ۱۴۱۵ھ (الف فتویٰ نمبر:۳۱ ؍۳۹۱۶) الجواب صحیح: احقر محمد سلمان منصورپوری غفر لہ ۱۲؍۳ ؍۱۵ ۱۴ھ باریک کپڑے میں نماز سوال ]۲۷۲۹[: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں: کہ اگر کوئی مرد موٹا کپڑا پہن کر نماز پڑھ سکتا ہے؛ لیکن پھر بھی باریک کپڑا پہن کر نماز پڑھتا ہے، جس سے بدن نظر آتا ہے، کیا اس سے نماز ہوجائے گی؟ اس کے متعلق جواب مدلل تحریر فرمائیں؟ المستفتی: محمد اسعد، مدرس مدرسہ شاہی مرادآباد باسمہ سبحانہ تعالیٰ الجواب وباللّٰہ التوفیق: ایسا باریک کپڑا جس سے بدن کا رنگ نظر آجائے تو تحت السرہ إلی الرکبۃ نظر آنے سے نماز فاسد ہوجائے گی اور مابقیہ نظر آنے سے نماز مکروہ ہوگی۔ قولہ: لایصف ما تحتہ، بأن لایری منہ لون البشرۃ احترازا عن الرقیق ونحو الزجاج۔ (شامي، کتاب الصلاۃ، باب شروط الصلاۃ، زکریا ۲/۸۴، کراچی ۱/۴۱۰، کوئٹہ ۱/۳۸۰) ویشترط في الساتر أن لایکون رقیقًا یصف ماتحتہ؛ بل یکون کثیفا لایری منہ لون البشرۃ۔ (الموسوعۃ الفقہیۃ الکویتیۃ۲۴/۱۷۴)
Sidebar
Page Thumbnails