چار مسائل ۔ بیس بیس سے زائد دلائل
حضرت مولانا مفتی محمد سلمان زاہد صاحب فقہ اور اصول فقہ - عکسی - موافق للمطبوع مکتبہ ام احسن کراچی دوبندی کتب 94 صفحات
1.5 صفحہ 84 / 94
صفحہ 84 / 94
(9)ـــنویں دلیل:حضرت ابوالبختری﷫کا عَمل: عَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ:أَنَّهُ كَانَ يُصَلِّي خَمْسَ تَرْوِيْحَاتٍ فِي رَمَضَانَ، وَيُوتِرُ بِثَلَاثٍ۔(ابن ابی شیبہ :7686) ترجمہ:حضرت اَبو البختری﷫ جوکہ حضرت علی کرّم اللہ وجہہ کے خاص اَصحاب میں سے ہیں ،اُن کے بارے میں آتا ہے کہ وہ رمضان المُبارک میں 5 تَرویحے(یعنی20 رَکعات) اور 3 رکعات وِتر پڑھایا کرتے تھے۔ (10)ـــدَسویں دلیل:حضرت علی بن رَبیعہ﷫کا عَمل: عَنْ سَعِيدِ بْنِ عُبَيْدٍ،أَنَّ عَلِيَّ بْنَ رَبِيعَةَ كَانَ يُصَلِّي بِهِمْ فِي رَمَضَانَ خَمْسَ تَرْوِيْحَاتٍ وَيُوتِرُ بِثَلَاثٍ۔(مصنف ابن ابی شیبہ:7690) ترجمہ:حضرت سعید بن عُبید فرماتے ہیں کہ حضرت علی بن ربیعہ لوگوں کو رمضان المبارک میں 5ترویحے(یعنی بیس رکعت)اور 3 رکعت وتر پڑھایا کرتے تھے۔ (11)ـــگیارہویں دلیل:حضرت شُتیر بن شَکل﷫ کا عَمل: عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قَيْسٍ،عَنْ شُتَيْرِ بْنِ شَكَلٍ:أَنَّهُ كَانَ يُصَلِّي فِي رَمَضَانَ عِشْرِينَ رَكْعَةً وَالْوِتْر۔(مصنف ابن ابی شیبہ:7680) ترجمہ:حضرت شتیر بن شکل، جو حضرت علی ﷜کے اصحاب میں سے تھے، رمضان المبارک میں لوگوں کو 20 رکعت تراویح اور وتر پڑھایا کرتے تھے۔ (12)ـــبارہویں دلیل:حضرت سُوید بن غفلہ﷫کا عَمل: أَبُو الْخَصِيْبِ قَالَ:كَانَ يَؤُمُّنَا سُوَيْدُ بْنُ غَفَلَةَ فِي رَمَضَانَ فَيُصَلِّي خَمْسَ تَرْوِيحَاتٍ عِشْرِينَ رَكْعَةً۔(سنن بیہقی:2/698) ترجمہ: حضرت ابوالخصیب کہتے ہیں کہ حضرت سعید بن غفلہ ﷫ ہمیں رمضان میں
Sidebar
Page Thumbnails