بَحْث اِثبات فعل مضارع مجہول:
یُفْعَلُ یُفْعَلَانِ یُفْعَلُوْنَ تُفْعَلُ تُفْعَلَانِ یُفْعَلْنَ تُفْعَلُ
تُفْعَلَانِ تُفْعَلُوْنَ تُفْعَلِیْنَ تُفْعَلَانِ تُفْعَلْنَ اُفْعَلُ نُفْعَلُ
فصل ۵:
یہ تمام جو کہا گیا بحث اِثبات فعل مضارع مجہول تھی۔ جب تُو ” لَا “کے ساتھ فعل مضارع کی نفی بنانا چاہے تو لائے نفی مضارع کے شروع میں لے آ۔ لائے نفی (مضارع کے) لفظ میں کوئی عمل نہیں کرتا جس طرح (لفظ پہلے) تھا (اب بھی ) اُسی طریقے پر رہتا ہے لیکن معنی میں عمل کرتا ہے یعنی مثبت کو منفی کے معنی میں کر دیتا ہے۔
بحث نفی فعل مضارع معروف:
لَا یَفْعَلُ لَا یَفْعَلَانِ لَا یَفْعَلُوْنَ لَا تَفْعَلُ لَا تَفْعَلَانِ لَا یَفْعَلْنَ لَا تَفْعَلُ
لَا تَفْعَلَانِ لَا تَفْعَلُوْنَ لَا تَفْعَلِیْنَ لاتَفْعَلَانِ لَا تَفْعَلْنَ لَا اَفْعَلُ لَا نَفْعَلُ
بحث نفی فعل مضارع مجہول:
لَا یُفْعَلُ لَا یُفْعَلَانِ لَا یُفْعَلُوْنَ لَا تُفْعَلُ لَا تُفْعَلَانِ لَا یُفْعَلْنَ لَا تُفْعَلُ لَا تُفْعَلَانِ
لَا تُفْعَلُوْنَ لَا تُفْعَلِیْنَ لا تُفْعَلَانِ لَا تُفْعَلْنَ لَا اُفْعَلُ لَانُفْعَلُ
فصل ۶:
یہ تمام جو کہا گیا بحث نفی فعل مضارع بِلَا تھی۔ جب تو نفی تاکیدبِلَن بنانا چاہے تو لفظ ِ” لَنْ “فعل مضارع کے شروع میں لے آ اور اِس نفی کو ’’نفی تاکید بلن‘‘ کہتے ہیں ۔ لفظ ِ” لَنْ “فعل مستقبل میں پانچ مقامات میں نصب دیتا ہے اور وہ پانچ مقامات یہ ہیں: واحد مذکر غائب، واحد مؤنث غائب، واحد مذکر حاضر اور دو صیغے متکلم کے۔ نیز سات جگہ میں (نون) اِعرابی کو گِرا دیتا ہے: چار تثنیہ، دو جمع مذکر غائب و حاضر اور ایک واحد مؤنث حاضر اور دو صیغوں یعنی جمع مؤنث غائب و حاضر میں لفظوں میں کوئی عمل نہیں کرتا۔ اور لفظ ِ” لَنْ “مضارع کو مستقبل منفی کے معنی میں کر دیتا ہے۔