المسائل المہمة فیما ابتلت بہ العامة جلد 9
حضرت مفتی محمد جعفر ملی رحمانی صاحب المسائل المہمة فیما ابتلت بہ العامة مکتبہ السلام جامعہ اکل کوا ضلع نندوہار مہاراشٹر انڈیا دوبندی کتب 400 صفحات
1.5 صفحہ 75 / 400
صفحہ 75 / 400
منفرد اور عورتوں کے لیے اذان واقامت مسئلہ(۲۶): اگر مسجد میں اذان واقامت ہوچکی ہو، تو منفرد کے لیے مسجد کے اندر اذان واقامت کہنا مکروہ ہے(۱)، اسی طرح مدرسۃ البنات وغیرہ میں صرف عورتوں کی نماز کے لیے اذان واقامت کہنا مکروہ ہے، حتی کہ اگر وہ جماعت سے نماز پڑھیں، تب بھی اُن کے لیے اذان واقامت کا حکم نہیں ہے۔(۲) ------------------------------ الحجۃ علی ما قلنا : (۱) ما في ’’ الدر المختار مع الشامیۃ ‘‘ : (أو) مصل (في مسجد بعد صلاۃ جماعۃ فیہ) بل یکرہ فعلہما ۔ (۲/۶۳ ، کتاب الصلاۃ ، باب الأذان ، ط : دار الکتب العلمیۃ وزکریا) (احسن الفتاویٰ: ۲/۲۷۹،باب الاذان والاقامۃ، کتاب المسائل :۱/۳۵۴) (۲) ما في ’’ الدر المختار مع الشامیۃ ‘‘ : (ولا یسن) ذلک (فیما تصلیہ النساء أدائً وقضائً) ولو جماعۃ کجماعۃ صبیان وعبید ۔ (در مختار) ۔ وفي الشامیۃ : قولہ : (ولا یسن ذلک) أي الأذان والإقامۃ ، وأفرد الضمیر علی تأویل المذکور ، وأراد بنفي السنۃ الکراہۃ۔ (۲/۵۸ ، باب الأذان ، ط: زکریا وبیروت) ما في ’’ الفتاوی الہندیۃ ‘‘ : ولیس علی النساء أذان ولا إقامۃ فإن صلین بجماعۃ یصلین بغیر أذان وإقامۃ ، وإن صلین بہما جازت صلاتہن مع الإساء ۃ ۔ (۱/۵۳) (کتاب المسائل :۱/۳۵۵)
Sidebar
Page Thumbnails