قومی پرچم کو سلامی دینا
مسئلہ(۲۱۷): کسی بھی ملک کا جھنڈا اور پرچم اس ملک کی عزت، بلندی، اور شان کا نشان ہوتا ہے، ہمارے ملکِ عزیز؛ ہندوستان کا بھی ایک پرچم ہے، جو انہی چیزوں کی علامت ونشانی ہے، ۱۵؍ اگست یا ۲۶؍ جنوری کو پرچم کشائی کے موقع پر اسکولوں ، کالجوں اور مدارس کے طلبہ واساتذہ اور دیگر محکموں کے افسران وملازمین اسے اپنے ہاتھ کے اشارے سے سلامی دیتے ہیں، یہ عمل محض عرفی طریقہ پر اس کا احترام ہے ، اس میں اس کی عبادت وتعظیم کا کوئی پہلو نہیں ہے، اور نہ ہی کوئی مسلم اس کا یہ احترام اس نیت سے کرتا ہے کہ وہ قابلِ تعظیم وعبادت ہے، کیوں کہ اس کا عقیدہ ہے کہ لائق عبادت وتعظیم صرف اللہ کی ذات ہے ، اس لیے شرعاً یہ عمل جائز ہے۔(۱)
------------------------------
= الفصل الأول، صحیح البخاري:۲/۱۰۱۶، کنزالعمال :۱۶/۱۷، حدیث :۴۳۸۲۶)
ما في ’’ فتح الباري ‘‘ : قولہ : ومبتغ في الإسلام سنۃ الجاہلیۃ ۔ قیل : المراد من یرید بقاء سیرۃ الجاہلیۃ أو إشاعتہا أو تنفیذہا ۔ (۱۲/۲۶۲، حدیث :۶۸۸۲)
ما في ’’ المقاصد الشرعیۃ للخادمي ‘‘ : ’’ إن الوسیلۃ أو الذریعۃ تکون محرمۃ إذا کان المقصد محرماً وتکون واجبۃ إذاکان المقصد واجبا ‘‘ ۔ (ص/۴۶) (کتاب الفتاویٰ :۱/۴۰۲)
ما في ’’ رد المحتار ‘‘ : ’’ ما کان سبباً لمحظور فھو محظور ‘‘ ۔ (۵/۲۲۳ ، نعمانیہ)
ما في ’’ الدر المختار مع الشامیۃ ‘‘ : ’’ وکل ما أدی إلی ما لا یجوز لا یجوز ‘‘ ۔ (۹/۴۳۲)
الحجۃ علی ما قلنا :
(۱) ما في ’’ القرآن الکریم ‘‘ : {إیاک نعبد وإیاک نستعین} ۔ (سورۃ الفاتحۃ :۴)
ما في ’’ صحیح البخاري ‘‘ : عن ابن عمر رضي اللّٰہ عنہما قال : قال رسول صلی اللہ علیہ وسلم للّٰہ ﷺ :=