المسائل المہمة فیما ابتلت بہ العامة جلد 9
حضرت مفتی محمد جعفر ملی رحمانی صاحب المسائل المہمة فیما ابتلت بہ العامة مکتبہ السلام جامعہ اکل کوا ضلع نندوہار مہاراشٹر انڈیا دوبندی کتب 400 صفحات
1.5 صفحہ 147 / 400
صفحہ 147 / 400
احرام کی چادر کے دونوں پَلّؤوں کو سینا مسئلہ(۸۶): احرام کے تہ بند یعنی چادرکے دونوں پَلّؤوں کو آگے سے سینا مکروہ ہے، اِسی طرح اُس میں گرہ لگانا، یا بٹن یا پِن لگانا، یا دھاگا وغیرہ سے باندھنا بھی مکروہ ہے، کیوں کہ یہ سِلے ہوئے کپڑے کے مشابہ ہے، جو بوقتِ احرام ممنوع ہے، تاہم اگر کسی نے ستر کی حفاظت کے لیے ایسا کیا، تو دَم یا صدقہ واجب نہ ہوگا۔(۱) ------------------------------ الحجۃ علی ما قلنا : (۱) ما في ’’ غنیۃ الناسک في بغیۃ المناسک ‘‘ : وعقد الإزار والرداء بأن یربط طرف أحدہما بطرفہ الآخر (شرح) وأن یخلّلہ بخلال أو یشدّہ بحبل ونحوہ ۔ (ص/۱۱۵) ما في ’’ حاشیۃ إرشاد الساري إلی مناسک الملا علي القاري ‘‘ : (فصل : في مکروہاتہ : ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ (وعقد الإزار والرداء) أي ربط طرف أحدہما بطرفہ الآخر (وأن یخلّہ) أي کل واحد منہما (بخلال) کنحو إبرۃ (أو شدّہما بحبل ونحوہ) من رباط ومِنطقۃ ۔ (ص/۱۶۹، ۱۷۰ ، فصل في مکروہاتہ) (أوضح المسالک إلی أحکام المناسک :ص/۷۷ ، ۷۸) (معلم الحجاج: ص/۱۲۰، ۱۲۱، مکروہاتِ احرام ، ط: ادارہ اسلامیات لاہور، کراچی، و:ص/۱۱۴، ط: کتب خانہ اشاعۃ العلوم سہارنپور، امداد مسائل الحج: ص/۱۱۶، کتاب الفتاویٰ: ۴/۳۶، احرام کی چادر کو پن سے منسلک کرنا، احرام اور اس کی ممنوعات، ط: زمزم پبلی شرز کراچی، فتاویٰ رحیمیہ:۸/۷۵، احرام سے متعلق احکامات)
Sidebar
Page Thumbnails