المسائل المہمة فیما ابتلت بہ العامة جلد 8
حضرت مفتی محمد جعفر ملی رحمانی صاحب المسائل المہمة فیما ابتلت بہ العامة مکتبہ السلام جامعہ اکل کوا ضلع نندوہار مہاراشٹر انڈیا دوبندی کتب 384 صفحات
1.5 صفحہ 40 / 384
صفحہ 40 / 384
نماز کے بعد جائے نماز (مصلّٰی) فولڈکردینا مسئلہ(۱۳): بعض لوگ نماز سے فارغ ہونے کے بعد، جائے نماز (مصلّٰی) کا کونہ فولڈ کردیتے ہیں، یعنی پلٹ دیتے ہیں، اُن کا یہ عمل ، اُن کی عادت سے متعلق ہے، اس کے فولڈ کرنے میں شرعاً نہ ثواب ہے، اور نہ ترک کرنے میں کوئی گناہ ہے۔(۱) رات یا دن میں ناخن کاٹنا مسئلہ(۱۴): ناخن کاٹنے کے لیے شریعتِ مطہرہ میں رات یا دن کی کوئی تعیین نہیں ہے، جس وقت چاہے ناخن کاٹ سکتے ہیں۔(۲) ------------------------------ الحجۃ علی ما قلنا : (۱) ما في ’’ معجم المصطلحات والألفاظ الفقہیۃ ‘‘ : وشرعاً : جاء في ’’ میزان الأصول ‘‘ : المباح ؛ ما استوی فعلہ وترکہ في الشریعۃ ۔ (۳/۲۰۲، حرف المیم ، المباح ، کتاب التعریفات للجرجاني :ص/۱۹۲، باب المیم) (فتاویٰ بنوریہ، رقم الفتویٰ: ۱۹۱۳۵) الحجۃ علی ما قلنا : (۲) ما في ’’ مرقاۃ المفاتیح ‘‘ : ولم یثبت في قص الظفر یوم الخمیس حدیث بل کیفما احتاج إلیہ ، ولم یثبت في کیفیتہ ولا في تعیین یوم لہ شيء ۔ (۸/۲۷۲، کتاب اللباس ، باب الترجل ، الفصل الأول ، تحت الرقم :۴۴۲۰) ما في ’’ الفتاوی الہندیۃ ‘‘ : حکي أن ہارون الرشید سأل أبا یوسف رحمہ اللہ تعالی عن قصّ الأظافیر في اللیل فقال : ینبغي ، فقال : ما الدلیل علی ذلک ؟ فقال : قولہ علیہ الصلاۃ والسلام : ’’ الخیر لا یؤخر ‘‘ ۔ کذا في الغرائب ۔ (۵/۳۵۸ ، کتاب الکراہیۃ ، الباب التاسع عشر في الختان والخصاء وقلم الأظافیر الخ) (فتاویٰ بنوریہ، رقم الفتویٰ: ۲۱۸۵۳)
Sidebar
Page Thumbnails