المسائل المہمة فیما ابتلت بہ العامة جلد 8
حضرت مفتی محمد جعفر ملی رحمانی صاحب المسائل المہمة فیما ابتلت بہ العامة مکتبہ السلام جامعہ اکل کوا ضلع نندوہار مہاراشٹر انڈیا دوبندی کتب 384 صفحات
1.5 صفحہ 333 / 384
صفحہ 333 / 384
کتاب الطب دوا وعلاج سے متعلق مسائل علاج کرائے بغیر وفات مسئلہ(۲۰۹): علاج ومعالجہ کے متعلق اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تَدَاوَوْا ! فَإنَّ اللّٰہَ لَمْ یَضَعْ دَائً إلا وَضَعَ لَہٗ شِفَائً غَیْرَ دَائٍ وَاحِدٍ الہَرم ‘‘۔ یعنی اپنا علاج کراؤ، کیوں کہ اللہ پاک نے ہر بیماری کی شفا رکھی ہے، سوائے بڑھاپے کے۔ اِس حدیث پاک کی روشنی میں حضراتِ فقہائے کرام نے صراحت فرمائی ہے کہ اسبابِ مظنونہ - یعنی جن سے شفا کی توقع ہو- کے درجے میں ڈاکٹر یا حکیم کے ذریعے علاج کرانا شرعاً مطلوب ہے، یہ توکل علی اللہ(اللہ پر بھروسہ) کے منافی نہیں ہے، اس لیے صحت وتندرستی کی حفاظت اور امراضِ لاحقہ کا علاج کرانا چاہیے، لیکن چوں کہ علاج بہر حال ایک امرِ باطنی ہے، یقینی نہیں ، اس لیے اگر کوئی شخص دو علاج نہ کرائے ، اور اسی بیماری میں وفات پاجائے، تو اس پر مؤاخذہ وباز پُرس نہیں ہوگی۔(۱) ------------------------------ الحجۃ علی ما قلنا : (۱) ما في ’’ مشکوۃ المصابیح ‘‘ : عن أسامۃ بن شریک قال : قالوا : یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! أفنتداوي؟ قال : ’’ نعم یا عباد اللہ ! تداووا ! فإن اللہ لم یضع داء إلا وضع لہ شفاء غیر داء واحد الہرم ‘‘ ۔ رواہ أحمد والترمذي وأبو داود ۔ (ص/۳۸۸ ، جامع الترمذي :۲/۲۴، أبواب الطب ، باب ما جاء في الدواء والحث علیہ ، سنن أبي داود :ص/۵۳۹، کتاب=
Sidebar
Page Thumbnails