خرگوش کاگوشت کھانا
مسئلہ(۲۰۸): خرگوش کا گوشت کھانا جائز اور درست ہے، خواہ وہ پنجے (کھُر) والا ہو، یا بغیر پنجے (بغیر کھُر) والا، اس لیے کہ بخاری شریف میں روایت ہے کہ - حضراتِ صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم نے خرگوش کو ذَبح کیا، اور کچھ حصہ بطورِ ہدیہ کے حضورا کے پاس بھیجا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قبول فرمایا(۱)، اور ترمذی شریف کی روایت میں ہے کہ - آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کو کھانے کا حکم فرمایا(۲)، نیز خرگوش نہ درندہ ہے ، نہ مُردار کھانے والا، پس یہ ہرن کے مشابہ ہے، اس لیے اِس کے حلال ہونے میں کوئی شبہ نہیں۔(۳)
------------------------------
الحجۃ علی ما قلنا :
(۱) ما في ’’ صحیح البخاري ‘‘ : عن أنس رضي اللہ عنہ قال : ’’ أنفجْنا أرنبًا ونحن بمرّ الظہران فسعی القوم فغلبوا فأخذتہا فجئت بہا إلی أبي طلحۃ ، فذبحہا فبعث بورکَیْہا ، أو قال : بفخذَیْہا إلی النبي ﷺ فقبِلہا ‘‘ ۔ (ص/۱۰۱۲، کتاب الذبائح والصید والتسمیۃ علی الصید ، باب الأرنب ، الرقم :۵۵۳۵ ، احیاء التراث العربي ، صحیح مسلم :۷/۳۲ ، کتاب الصید والذبائح وما یؤکل من الحیوان ، باب إباحۃ الأرنب ، الرقم :۱۹۵۳/۵۰۲۲)
(۲) ما في ’’ جامع الترمذي ‘‘ : عن جابر بن عبد اللہ : ’’ أن رجلا من قومہ صاد أرنبا أو اثنین فذبحہما بمروۃ ، فعلّقہما حتی لقي رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فسألہ فأمرہ بأکلہما ‘‘ ۔ قال أبو عیسی : وقد رخص بعض أہل العلم أن یذکّي بمروۃ ولم یروا بأکل الأرنب بأسا ، وہو قول أکثر أہل العلم ۔ (۲/۴۲۶ ، کتاب الذبائح ، باب ما جاء في الذبیحۃ بالمروۃ ، الرقم :۱۴۷۲)
ما في ’’ حیوۃ الحیوان ‘‘ : یحلّ أکل الأرنب عند العلماء کافۃ ۔۔۔۔۔ وحجتنا ما روی الجماعۃ عن أنس بن مالک رضي اللہ عنہ قال : أنفجنا أرنباً بمر الظہران فسعی القوم علیہا=