المسائل المہمة فیما ابتلت بہ العامة جلد 8
حضرت مفتی محمد جعفر ملی رحمانی صاحب المسائل المہمة فیما ابتلت بہ العامة مکتبہ السلام جامعہ اکل کوا ضلع نندوہار مہاراشٹر انڈیا دوبندی کتب 384 صفحات
1.5 صفحہ 27 / 384
صفحہ 27 / 384
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کے ساتھ محض ’’صلعم‘‘ لکھنا مسئلہ(۶): آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نام مبارک کے ساتھ اُردو یا عربی میں محض ’’صلعم‘‘ یا انگریزی میں (A.S.) لکھنا، یا اسی طرح کا کوئی دوسرا مخفف کلمہ لکھنا جو دُرُود کی طرف اشارہ کرے، کنجوسی اور خلافِ ادب ہے، اور اس سے دُرُود شریف کا فائدہ بھی حاصل نہیں ہوتا، اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کے ساتھ پورا دُرُود شریف لکھنے اور پڑھنے کا اہتمام ہونا چاہیے۔(۱) ------------------------------ الحجۃ علی ما قلنا : (۱) ما في ’’ جامع الترمذي ‘‘ : عن علي بن أبي طالب قال : قال رسول اللہ ﷺ : ’’ البخیل الذي من ذکرتُ عندہ فلم یصل عليّ ‘‘ ۔ ہذا حدیث حسن غریب صحیح ۔ (۲/۱۹۴، أبواب الدعوات ، الرقم :۳۵۴۶ ، مشکوۃ المصابیح :ص/۸۷، کتاب الصلاۃ ، باب الصلاۃ علی النبي ﷺ وفضلہا ، الرقم :۹۳۳) ما في ’’ کتاب علوم الحدیث المعروف بمقدمۃ ابن الصلاح ‘‘ : التاسع ینبغي لہ أن یحافظ علی کتبہ الصلاۃ والتسلیم علی رسول اللہ ﷺ تعالی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عند ذکرہ ولا یسأم من تکریر ذلک عند تکررہ ، فإن ذلک من أکبر الفوائد التي یتعجلہا طلبۃ الحدیث وکتبتہ ومن أغفل ذلک حرم حظا عظیما ۔۔۔۔۔ ثم لیجتنب في إثباتہا نقیضین : أحدہما : أن یکتبہا منقوصۃ صورۃ رامزا إلیہا بحرفین أو نحو ذلک ، والثاني : أن یکتبہا منقوصۃ بأن لا یکتب (وسلم) ۔۔۔۔ سمعت حمزۃ الکتاني یقول : کنت أکتب الحدیث وکنت أکتب عند ذکر النبي ﷺ ولا أکتب وسلم فرأیت النبي ﷺ في المنام ، فقال لي : ما لک لا تتم الصلاۃ عليّ ؟ قال : فما کتبت بعد ذلک ﷺ إلا کتبت وسلم ، قلت : ویکرہ أیضًا الاقتصار علی ’’ قولہ علیہ السلام ‘‘ واللہ اعلم بالصواب ۔ (ص/۷۶، ۷۷، النوع الخامس والعشرون معرفۃ کتابۃ الحدیث وکیفیۃ ضبط الکتاب وتقییدہ ، مطلب بیان أمور ومعارف مہمۃ رائقۃ) (فتاویٰ بنوریہ، رقم الفتویٰ: ۱۷۱۳۲)
Sidebar
Page Thumbnails