سلام کا جواب نہ دینے والے سے قطعِ تعلق
مسئلہ(۱۶۸): ایک مسلمان کے لیے دوسرے مسلمان کے سلام کا جواب دینا دینِ اسلام کا حق ہے(۱)، اگر کوئی شخص سلام کا جواب نہ دے، تو بھی اس سے قطعِ تعلق نہیں کرنا چاہیے، جواب نہ دینے کا ذمہ دار وہ شخص خود ہوگا(۲)، اپنی طرف سے اس کے ساتھ خوش اخلاقی ہی کا معاملہ کرنا چاہیے، کیوں حدیث شریف میں رشتہ ناطہ توڑنے والوں سے تعلق اُستوار رکھنے (جوڑنے) کی بہت تاکید آئی ہے(۳)، البتہ اگر قطعِ تعلق کی بنیاد بے دینی ہو، اور ترکِ تعلق سے اصلاح کی امید ہو، تو بغرضِ اصلاح قطعِ تعلق کرنا بھی جائز ہے۔(۴)
------------------------------
الحجۃ علی ما قلنا :
(۱) ما في ’’ مشکوۃ المصابیح ‘‘ : عن أبي ہریرۃ قال : قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم : ’’ للمؤمن علی المؤمن ستّ خصال : یعودہ إذا مرض ، ویشہدہ إذا مات ، ویجیبہ إذا دعاہ ، ویسلم علیہ إذا لقیہ ‘‘ ۔ الحدیث ۔(ص/۳۹۷ ، کتاب الآداب ، باب السلام ، الفصل الأول ، الرقم :۴۶۳۰)
ما في ’’ صحیح البخاري ‘‘ : عن أبي ہریرۃ رضي اللہ عنہ قال : سمعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یقول : ’’ حق المسلم علی المسلم خمس : ردّ السلام وعیادۃ المریض ، واتباع الجنائز وإجابۃ الدعوۃ وتشمیت العاطس ‘‘ ۔ (۱/۶۶، کتاب الجنائز ، باب الأمر باتباع الجنائز ، الرقم :۱۲۳۹)
(۲) ما في ’’ سنن أبي داود ‘‘ : عن عائشۃ رضي اللہ عنہا أن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قال : ’’ لا یکون لمسلم أن یہجر مسلما فوق ثلاثۃ أیام ، فإذا لقیہ مسلم علیہ ثلاث مرار کل ذلک لا یرد علیہ فقد باء بإثمہ ‘‘ ۔ (ص/۶۷۳، کتاب الآداب ، باب في ہجرۃ الرجل أخاہ ، الرقم :۴۹۱۳)
ما في ’’ شرح الطیبي ‘‘ : إذا سلم علیہ ثلاث مرات غیر مردود فیہا جواب فقد باء أي رجع بإثمہ ، والضمیر في بإثمہ یحتمل أن یکون للبائي فیکون المعنی أن المسلم خرج من =