المسائل المہمة فیما ابتلت بہ العامة جلد 8
حضرت مفتی محمد جعفر ملی رحمانی صاحب المسائل المہمة فیما ابتلت بہ العامة مکتبہ السلام جامعہ اکل کوا ضلع نندوہار مہاراشٹر انڈیا دوبندی کتب 384 صفحات
1.5 صفحہ 23 / 384
صفحہ 23 / 384
جمعہ کے دن جھاڑو دینااور صفائی کرنا مسئلہ(۳): بعض لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ جمعہ کے دن جھاڑو دینا، صفائی کرنا، کپڑے وغیرہ دھونا منع ہے، حالاںکہ جمعہ کے دن جھاڑو دینا، صفائی کرنا ، کپڑے وغیرہ دھونا یہ سب اُمور شرعاً جائز اور درست ہیں، بلکہ احادیثِ شریفہ میں اس کی ترغیب آئی ہے، اور فقہاء کرام نے بھی جمعہ کے دن غسل کرنے، خوشبو لگانے، بالوں اور ناخنوں کے کاٹنے اور اچھے کپڑے پہننے کو مسنون قرار دیا ہے۔(۱) ------------------------------ الحجۃ علی ما قلنا : (۱) ما في ’’ صحیح مسلم ‘‘ : عن أبي ہریرۃ عن النبي ﷺ قال : ’’ حق اللہ علی کل مسلم أن یغتسل في کل سبعۃ أیام یغسل رأسہ وجسدہ ‘‘ ۔ (۱/۲۸۰) وفیہ أیضًا : عن عائشۃ أنہا قالت : کان الناس ینتابون الجمعۃ من منازلہم ومن العوالي ، فیأتون في العباء ویصیبہم الغبار فتخرج منہم الریح فأتی رسول اللہ ﷺ انسان منہم وہو عندي فقال رسول اللہ ﷺ : ’’ لو انکم تطہّرتہم لیومکم ہذا ‘‘ ۔ (۱/۲۸۰، کتاب الجمعۃ ، فصل في استحباب الغسل والسواک وغسل الرأس ومسّ الطیب الخ) ما في ’’ صحیح البخاري ‘‘ : عن عبد اللہ بن عمر أن رسول اللہ ﷺ قال : إذا جاء أحدکم الجمعۃ فلیغتسل ۔ (۱/۱۲۰، کتاب الجمعۃ ، باب فضل الغسل یوم الجمعۃ) وفیہ أیضًا : عن أبي سعید قال : أشہد علی رسول اللہ ﷺ قال : ’’ الغسل واجب علی کل محتلم وأن یستنّ وأن یمسّ طیبًا إن وجد ‘‘ ۔ (۱/۱۲۱، کتاب الجمعۃ ، باب الطیب للجمعۃ ، صحیح مسلم :۱/۲۸۰، فضل في استحباب الغسل والسواک وغسل الرأس ومسّ الطیب الخ) ما في ’’ رد المحتار ‘‘ : واستنان الغسل لہا والتطیب ولبس الأحسن وتقلیم الأظفار وحلق الشعر ۔ (۳/۴۳ ، کتاب الصلاۃ ، باب الجمعۃ ، مطلب ما اختص بہ یوم الجمعۃ ، =
Sidebar
Page Thumbnails