المسائل المہمة فیما ابتلت بہ العامة جلد 8
حضرت مفتی محمد جعفر ملی رحمانی صاحب المسائل المہمة فیما ابتلت بہ العامة مکتبہ السلام جامعہ اکل کوا ضلع نندوہار مہاراشٹر انڈیا دوبندی کتب 384 صفحات
1.5 صفحہ 222 / 384
صفحہ 222 / 384
بکرا صدقہ کرنے کی نذر اور اس کا گوشت مسئلہ(۱۴۳): اگر کوئی شخص بکرے کو متعین کیے بغیر مطلق بکرے کے صدقہ کرنے کی نذر ومنت مانے، تو اس پر پورے ایک سال کا بکرا صدقہ کرنا لازم ہوگا(۱)، اور اگر کسی متعین بکرے کی طرف اشارہ کرکے، اسے صدقہ کرنے کی نذر ومنت مانے، تو پھر اس بکرے کاایک سال کا ہونا ضروری نہیں، وہ بکرا جس عمر کا بھی ہو، اسے صدقہ کرنے سے نذر ومنت پوری ہوجائے گی(۲)، نیز نذر ومنت مانے ہوئے بکرے کا گوشت ، نذر ومنت ماننے والا شخص، اس کے گھر والے، اور مالدار لوگ نہیں کھاسکتے، بلکہ اس کا پورا گوشت، فقرا وغربا پر صدقہ کرنا لازم اور ضروری ہے۔(۳) ------------------------------ الحجۃ علی ما قلنا : (۱) ما في ’’ بدائع الصنائع ‘‘ : ولا یجوز فیہما إلا ما یجوز في الأضاحي ، وہو الثني من الإبل والبقر والجذع من الضأن إذا کان ضخمًا ۔ (۶/۳۴۲ ، کتاب النذر ، فصل في شرائط رکن النذر) (۲) ما في ’’ الموسوعۃ الفقہیۃ ‘‘ : اتفق الفقہاء علی أن نذر التضحیۃ یوجبہا سواء أکان الناذر غنیًا أم فقیرًا ، وہو إما أن یکون نذر المعینۃ نحو : للّٰہ عليّ أن أضحي بہذہ الشاۃ ، وإما أن یکون نذرا في الذمۃ لغیر معینۃ لمضمونۃ ، کأن یقول : للّٰہ علي أن أضحي ، أو یقول : للّٰہ علي أن أضحي بشاۃ ، فمن نذر التضحیۃ بمعینۃ لزمہ التضحیۃ بہا في الوقت ۔ (۵/۷۸ ، ۷۹، أضحیۃ ، الأضحیۃ المنذورۃ) (فتاویٰ محمودیہ: ۲۰/۲۲۵) (۳) ما في ’’ رد المحتار ‘‘ : وہو مصرف أیضًا لصدقۃ الفطر والکفارۃ والنذر وغیر ذلک من الصدقات الواجبۃ کما في القہستاني ۔ (۳/۲۸۳، کتاب الزکاۃ ، باب المصرف) ما في ’’ تبیین الحقائق ‘‘ : وإن وجبت بالنذر فلیس لصاحبہا أن یأکل منہا شیئًا ولا أن یطعم=
Sidebar
Page Thumbnails