طعامِ تعاوُن میں زائد بِل وصول کرنا
مسئلہ(۹۸): بعض جگہوں پر کسی ادارہ، مسجد کمیٹی وغیرہ میں ایسا ہوتا ہے کہ جب پیسے کی ضرورت پڑتی ہے، اور اَخراجات بڑھ جاتے ہیں، تو لوگوں کو عام دعوتِ طعام پیش کی جاتی ہے، اور دعوت میں شریک ہونے والوں سے کھانے کے بِل سے زائد رقم وصول کی جاتی ہے، پھر دعوت کے اَخراجات میں سے جو رقم بچ جائے، وہ اس ادارے کے اخراجات میں لگائی جاتی ہے، تو اس طرح کی دعوتِ طعام ادارے والوں کی طرف سے اصلاً ایک تبرُّع ہے، جس میں زائد رقم کی شرط بغیر کسی جبر کے لگائی جاتی ہے، جس کو شرط منظور نہ ہو، تو اس کو عدمِ شرکت کا اختیار ہوتا ہے، لہٰذا یہ معاملہ تبرعِ مشروط کے حکم میں داخل ہوکر جائز ودرست ہے۔(۱)
------------------------------
=المساجد أو إلی ہذا المسجد ؟ قال : نعم ۔ (۶/۵۵۰ ، کتاب الوقف ، مطلب في نقل انقاض المسجد ونحوہ) (فتاویٰ دار العلوم دیوبند، رقم الفتویٰ: ۱۱۵۹)
الحجۃ علی ما قلنا :
(۱) ما في ’’ صحیح البخاري ‘‘ : عن البراء قال : اشتری أبو بکر من عازب رجلا بثلاثۃ عشر درہما فقال أبو بکر لعازب : مر البراء فلیحمل إلی رحلي فقال عازب : لا ، حتی تحدثنا کیف صنعت أنت و رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حین خرجتما من مکۃ والمشرکون یطلبونکم قال : ارتحلنا من مکۃ ‘‘ الخ ۔ الحدیث ۔ (۱/۵۱۵، باب منافق المہاجرین)
ما في ’’ الصحیح لمسلم ‘‘ : عن أنس أن جارا ل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فارسیا کان طیب المرق فصنع ل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ثم جاء یدعوہ فقال : وہذہ لعائشۃ ؟ فقال : لا ، فقال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم : لا ، فعاد یدعوہ ، فقال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم : وہذہ ؟ قال : لا ، قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم : لا ، ثم عاد یدعوہ ، فقال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم : وہذہ ؟ قال : نعم ، في الثالثۃ ، فقاما یتدافعان حتی أتیا منزلہ ‘‘ ۔ (۲/۱۷۶)=