المسائل المہمة فیما ابتلت بہ العامة جلد 8
حضرت مفتی محمد جعفر ملی رحمانی صاحب المسائل المہمة فیما ابتلت بہ العامة مکتبہ السلام جامعہ اکل کوا ضلع نندوہار مہاراشٹر انڈیا دوبندی کتب 384 صفحات
1.5 صفحہ 119 / 384
صفحہ 119 / 384
باب السنن والنوافل نمازِ وتر میں سورۂ نصر،سورۂ لہب اور سورۂ اخلاص کی تلاوت مسئلہ(۷۴): بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ وتر کی نماز میں سورۂ نصر، سورۂ لہب اور سورۂ اخلاص پڑھنے سے بہت ساری بیماریوں سے شفا ملتی ہے، شریعتِ مطہرہ میں اس کی کوئی اصل نہیں ہے، بلکہ وتر میں ان کو معین کرلینا مکروہ ہے(۱)، البتہ حدیث شریف میں، وتر کی پہلی رکعت میں سورۂ اعلیٰ، دوسری میں سورۂ کافرون اور تیسری میں سورۂ اخلاص پڑھنے کا ذکر ملتا ہے(۲)، انہیں پڑھنا چاہیے، مگر اس کی بھی عادت نہیں بنانا چاہیے۔ ------------------------------ الحجۃ علی ما قلنا : (۱) ما في ’’ التنویر مع الدر والرد ‘‘ : (ولا یتعین شيء من القرآن لصلوۃ علی طریق الفریضۃ ویکرہ التعیین) کالسجدۃ وہل أتی لفجر کل جمعۃ ، بل یندب قراء تہما ۔ (۲/۲۶۵، باب صفۃ الصلوۃ ، مطلب السنۃ تکون سنۃ عین وسنۃ کفایۃ) ما في ’’ البحر الرائق ‘‘ : قولہ : (ولم یتعین شيء من القرآن لصلاۃ) لإطلاق قولہ تعالی : {فاقرؤوا ما تیسّر من القراٰن} أراد بعدم التعیین عدم الفریضۃ ۔۔۔۔ وأشار إلی کراہۃ تعیین سورۃ لصلاۃ لما فیہ من ہجر الباقي وإیہام التفصیل کتعیین سورۃ السجدۃ وہل أتی علی الإنسان في فجر کل جمعۃ ، وسبح اسم ربک وقل یا أیہا الکٰفرون و قل ہو اللہ أحد في الوتر ، کذا في الہدایۃ وغیرہا ، وظاہر أن المداومۃ مکروہۃ مطلقا ۔۔۔۔۔ أما لو قرأ للتیسیر علیہ أو تبرکا بقراء تہ ﷺ فلا کراہۃ لکن بشرط أن یقرأ غیرہا أحیانا لئلا یظن الجاہل أن غیرہا لا یجوز ۔ (۱/۵۹۸ ، کتاب الصلاۃ ، باب صفۃ الصلاۃ ، الفتاوی التاتارخانیۃ :۱/۲۸۲، فصل في القراء ۃ ، نوع آخر)=
Sidebar
Page Thumbnails