المسائل المہمة فیما ابتلت بہ العامة جلد 8
حضرت مفتی محمد جعفر ملی رحمانی صاحب المسائل المہمة فیما ابتلت بہ العامة مکتبہ السلام جامعہ اکل کوا ضلع نندوہار مہاراشٹر انڈیا دوبندی کتب 384 صفحات
1.5 صفحہ 111 / 384
صفحہ 111 / 384
قعدۂ اخیرہ میں تشہد کے بعد وضو ٹوٹ گیا مسئلہ(۶۷): اگر کسی مصلِّی کا قعدۂ اخیرہ میں تشہد کے بعد، دُرُود شریف یا دعائے ماثورہ پڑھنے کے دوران، یا ایک طرف سلام پھیرنے کے بعد دوسری طرف سلام پھیرنے سے پہلے، یا پہلے سلام ہی میں، وضو ٹوٹ گیا، تو نماز ہوگئی، البتہ چوں کہ نماز کے اخیر میں دونوں طرف سلام پھیرنا واجب ہے، اس لیے شرائطِ بِنا کی رعایت کے ساتھ وضو کرکے، دونوں طرف یا صرف دوسری طرف سلام پھیرنا واجب ہوگا، ورنہ نماز واجب الاعادہ ہوگی۔اور اگر دوسری طرف سلام پھیرنے کے دوران ، لفظ ’’السلام‘‘ کے بعد وضو ٹوٹا، تو چوں کہ صرف لفظ ’’السلام‘‘ واجب ہے، ’’علیکم ورحمۃ اللہ‘‘ واجب نہیں، اس لیے اِس صورت میں کچھ کرنے کی ضرورت نہیں، نماز مکمل طور پر ادا ہوگئی، کیوں کہ یہاں وضو ، نماز کے مکمل ہونے کے بعد ٹوٹا ہے۔(۱) ------------------------------ الحجۃ علی ما قلنا : (۱) ما في ’’ التنویر مع الدر والرد ‘‘ : (ولفظ السلام) مرتین ، فالثاني واجب علی الأصح ۔ برہان ۔ دون علیکم ۔ تنویر مع الدر ۔ وفي الشامیۃ : قولہ : (دون علیکم) فلیس بواجب عندنا ۔ (۲/۱۶۲، باب صفۃ الصلاۃ ، مطلب لا ینبغي أن یعدل عن الدرایۃ إذا واقفتہا روایۃ) ما في ’’ الموسوعۃ الفقہیۃ ‘‘ : وقال الحنفیۃ : الخروج من الصلاۃ بلفظ السلام لیس فرضا بل ہو واجب ، لأن النبي ﷺ لما علم ابن مسعود رضي اللہ عنہ التشہد قال لہ : ’’ إذا قلت ہذا فقد قضیت صلاتک ‘‘ إن شئت أن تقوم فقم وإن شئت أن تقعد فاقعد ، فلم یأمرہ بالخروج من الصلاۃ بالسلام ۔۔۔۔۔۔ والواجب عندہم تسلیمتان : الأولی عن یمینہ ، فیقول : السلام علیکم ورحمۃ اللہ ، ولیسلم عن یسارہ کذلک ۔۔۔۔۔ وأقل ما یجزئ في لفظ السلام =
Sidebar
Page Thumbnails