صرف بنیان وشلوار پہن کرنماز
مسئلہ(۶۶): صرف بنیان اور شلوار پہن کر ذکر اور دُرُود شریف پڑھنا جائز ہے، البتہ نماز چوں کہ انتہائی عظیم الشان عبادت ہے، اس لیے اس کے شرائط وآداب کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے، اور کھلی آستین والے کپڑے پہن کر نماز پڑھنے سے، نماز میں کراہت آتی ہے،اس لیے بنیان اور کھلی آستین والی ٹی شرٹ وغیرہ پہن کر نماز نہیں پڑھنی چاہیے۔(۱)
------------------------------
الحجۃ علی ما قلنا :
(۱) ما في ’’ الفتاوی الہندیۃ ‘‘ : ولو صلی رافعا کمیہ إلی المرفقین کرہ ۔ کذا في فتاوی قاضي خان ۔ (۱/۱۰۶، کتاب الصلاۃ ، الباب السابع ، الفصل الثاني فیما یکرہ الصلاۃ وما لا یکرہ ، فتاوی قاضي خان :۱/۶۶، کتاب الصلاۃ ، فصل فیما یفسد الصلاۃ ، رد المحتار :۲/۴۰۶ ، کتاب الصلاۃ ، باب ما یفسد الصلاۃ وما یکرہ فیہا ، حاشیۃ الطحطاوي علی مراقي الفلاح :ص/۳۴۹ ، کتاب الصلاۃ ، فصل في المکروہات)
ما في ’’ فتح القدیر ‘‘ : ویتضمن کراہۃ کون المصلي مشمرا کمیہ ۔
(۱/۲۲۴، کتاب الصلاۃ ، فصل ویکرہ للمصلي الخ)
ما في ’’ البحر الرائق ‘‘ : ویدخل أیضًا في کف الثوب تشمیر کمیہ کما في فتح القدیر ۔
(۲/۴۲ ، کتاب الصلاۃ ، باب ما یفسد الصلاۃ وما یکرہ فیہا)
(فتاویٰ محمودیہ: ۱۱/۸۶- ۱۰۰، فتاویٰ دار العلوم دیوبند، رقم الفتویٰ :۵۴۲۸۳)