المسائل المہمة فیما ابتلت بہ العامة جلد 7
حضرت مفتی محمد جعفر ملی رحمانی صاحب المسائل المہمة فیما ابتلت بہ العامة مکتبہ السلام جامعہ اکل کوا ضلع نندوہار مہاراشٹر انڈیا دوبندی کتب 306 صفحات
1.5 صفحہ 261 / 306
صفحہ 261 / 306
کشیدہ کاری والے برقع کا استعمال مسئلہ(۲۰۲): آج کل خواتین جن برقعوں اور حجابوں کو استعمال کررہی ہیں، ہم اُن سے اچھی طرح واقف ہیں، رنگ برنگ نَگوں سے سجائے ہوئے، عمدہ وشاندار کشیدہ کاری کی ہوئی- کہ نہ دیکھنے والا بھی دیکھنے لگ جائے، اس طرح کے برقعے مقصدِ برقع کے خلاف ہیں، کیوں کہ برقع کا مقصد یہ ہے کہ وہ عورت اور اس کی زیب وزینت کی تمام چیزوں کو چھپائے، یہ نہیں کہ برقع خود اس قدر زیب وزینت والا،زرق برق ہو کہ وہ بھی کسی برقع کا محتاج ہو، اس لیے ہم مردوں کو چاہیے کہ اپنی ماؤں ، بہنوں اور بیویوں کو اس طرح کے برقعوں کے استعمال سے منع کریں، اور سیدھے سادھے برقعوں کے استعمال کی ترغیب دیں، یہ ہماری ذمہ داری ہے۔(۱) ------------------------------ الحجۃ علی ما قلنا : (۱) ما في ’’ القرآن الکریم ‘‘ : {یا أیہا النبي قل لأزواجک وبنٰتک ونسآء المؤمنین یدنین علیہن من جلابیبہنّ} ۔ (سورۃ الأحزاب :۵۹) وقال تعالی : {ولیضربن بخمرہنّ علی جیوبہنّ ولا یبدین زینتہنّ إلا لبعولتہنّ أو آبائہنّ} ۔ (سورۃ النور :۳۱) ما في ’’ الجامع لأحکام القرآن للقرطبي ‘‘ : {وقرن في بیوتکنّ ولا تبرّجن تبرّج الجاہلیۃ الأولی} وأن المقصود من الآیۃ مخالفۃ من قبلہنّ من المشیۃ علی تغنیج وتکسیر واظہار المحاسن للرجال إلی غیر ذلک مما لا یجوز شرعًا ۔ (۱۴/۱۸۰) ما في ’’ مشکوۃ المصابیح ‘‘ : عن عبد اللہ بن عمر قال : قال رسول اللہ ﷺ : ’’ألا کلکم راع وکلکم مسؤول عن رعیتہ ، فالإمام الذي علی الناس راع وہو مسؤول عن رعیتہ والرجل راع علی أہل بیتہ ‘‘ ۔ الحدیث ۔ (ص/۳۲۰ ، کتاب الامارۃ والقضاء ، الفصل الأول)
Sidebar
Page Thumbnails