تاریخ دعوت و عزیمت جلد 3
حضرت مولانا سید ابو الحسن علی ندوی رحمہ اللہ تعالی تاریخ دعوت و عزیمت مجلس نشریات اسلام کراچی پاکستان دوبندی کتب 337 صفحات
1.5 صفحہ 282 / 337
صفحہ 282 / 337
شکستہ تر،عزیزتر دل کی ایک خصوصیت یہ بھی ہےکہ ہرچیزٹوٹ کربےقیمت ہوجاتی ہے،لیکن یہ جتناٹوٹاہواہوتاہے،اتناہی بیش قیمت ہوتاہے۱؎۔فرماتےہیں:- "اےبرادرشکستہ چیزہیچ قیمت نہ داردمگردل،ہرچیزشکستہ ترباقیمت تر،موسیٰ علیہ السّلام درمناجا خودگفت:-"الھی این الطلبک؟"فرمان شد اناعندالمنکسرۃقلوبھم"۲؎ اےبھائی ٹوٹی ہوئی چیزکوئی قیمت نہیں رکھتی مگردل جتناٹوٹاہواہوتاہےاتناہی بیش قیمت ہوتاہے۔موسیٰ علیہ السّلام نےاپنی ایک سرگوشی میں فرمایاکہ:-"آپ کوکہاں تلاش کروں؟"جواب ملا"میں ان لوگوں کےپاس ہوتاہوں جن کےدل میری وجہ سےٹوٹےہوئےہوتےہیں۔" محبّت کی فرمانروائی دل کاسرمایہ محبّت ہے،اورمحبّت تمام عالم اورسارےزمانوں کومحیط ہےاِس عالم سےاُس عالم تک اس کاسکّہ رواں ہے۔فرماتےہیں:- "اوّل ایں حدیث است ومیانہ ایں حدیث است امروز ایں حدیث است وفرداایں حدیث است،محققان گفتہ اندکہ ایں عالم وآں عالم ہردوبرائےطلب است حدیث محبت تینوں زمانوں پرمحیط ہے،اوّل وآخردرمیان اسی کادوردورہ ہے۔محققین نےکہاہےکہ یہ عالم اوروہ عالم سب طلب کےلئےہیں،اگرکوئی کہےکہ وہ عالم،عالمِ طلب نہیں ہے۔یہ ناممکن ہے۔ ------------------------------ ۱؎اسی کواقبال نےاس طرح کہاہے؎ نہ بچابچاکےتورکھ اسےتراآئینہ ہےوہ آئینہ جوشکستہ ہوتوعزیزترہےنگاہِ آئینہ سازمیں ۲؎مکتوب ششم(۶)
Sidebar
Page Thumbnails