(۴)بغیر عذر کے بیوی کو طلاق دینے کاحکم
سوال… کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام ومفتیانِ عظام اس مسئلے کے بارے میں کہ کوئی شخص اپنی بیوی کو بغیر کسی عذر کے طلاق دے سکتا ہے یا نہیں اگر دے سکتا ہے تو اس کا مسنون طریقہ کیا ہے اور تین طلاق ایک ہی مجلس میں دینےسے واقع ہوتی ہیں یا نہیں ؟
الجواب بعون الملک الوھاب… بغیر عذر کے طلاق دینا مکروہ مبغوض ہے، بعض حضرات نے حرام تک فرمایا ہے اگرچہ طلاق واقع ہو جائےگی۔ اگر طلاق دینی ہو اور عذر موجود ہو[مثلا نباہ نا ممکن ہو جائے وغیرہ] تو اس کا بہتر واحسن طریقہ یہ ہے کہ بیوی کوایسے طہر میں ایک طلاق دے جس میں اس سے جماع نہ کیا ہو، پھر اس کو چھوڑ دے یہاں تک کہ اس کی عدت گزر جائے۔ اگر ایک ہی مجلس میں تین طلاقیں دےدیں تو وہ واقع ہوجائیں گی، عورت اس کے لئے حلال نہیں رہے گی لیکن ایک مجلس میں تین طلاقیں دینا گناہِ کبیرہ ہے۔
لمافی القرآن الکریم (البقرۃ:۲۲۹): الطَّلاَقُ مَرَّتٰنِ فَإِمْسَاكٌ بِمَعْرُوفٍ اَوْ تَسْرِيْحٌ بِإِحْسَانٍ وَلَا يَحِلُّ لَكُمْ اَنْ تَأْخُذُوْا مِمَّا آتَيْتُمُوْهُنَّ شَيْئًا إِلَّا اَن يَّخَافَا اَلَّا يُقِيْمَا حُدُوْدَ اللهِ --إلی قولہ-- فَإِنْ طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهٗ مِن بَّعْدُ حَتّٰى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهٗ فَإِنْ طَلَّقَهَا فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِمَا اَن يَّتَرَاجَعَا إِنْ ظَنَّا اَن يُّقِيْمَا حُدُوْدَ اللهِ وَتِلْكَ حُدُوْدُ اللهِ يُبَيِّنُهَا لِقَوْمٍ يَّعْلَمُوْنَ۔
وفیہ أیضاً(الطلاق:۱):يَا اَيُّهَا النَّبِيُّ إِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَاءَ فَطَلِّقُوْهُنَّ لِعِدَّتِهِنَّ وَاَحْصُوا الْعِدَّةَ۔
وفی اعلاء السنن (۱۶۲/۱۱): طلا ق السنۃ الذی وافق أمر الله وأمر رسولہ ﷺ ھو الطلاق فی طھر لم یصبھا فیہ ثم یترکھا حتی تنقضی عدتھا ولا خلاف فی أنہ اذا طلقھا فی طھر لم یصبھا فیہ ثم ترکھا حتی تنقضی عدتھاأنہ مصیب للسنۃ مطلق للعدۃ التی أمر الله بھا۔
وفیہ أیضاً(۱۶۹/۱۱): عن أنس ؓ أن عمرؓکان اذا أتی برجل طلق امرأتہ ثلاثا أوجع ظھرہ، عن ابن عباس رضی الله عنھما أتاہ رجل فقال إن عمی طلق امرأتہ ثلاثا فقال إن عمک عصی الله فأندمہ الله فلم یجعل لہ مخرجا۔
وفی الھندیۃ (۳۴۸/۱):وأما وصفه فهو أنه محظور نظرا إلى الأصل ومباح نظرا إلى الحاجة كذا في الكافي ۔۔۔ فالأحسن أن يطلق امرأته واحدة رجعية في طهر لم يجامعها فيه ثم يتركها حتى تنقضي عدتها أو كانت حاملا قد استبان حملها ۔۔۔ وأما البدعي فنوعان بدعي لمعنى يعود إلى العدد وبدعي لمعنى يعود إلى الوقت فالذي يعود إلى العدد أن يطلقها ثلاثا في طهر واحد أو بكلمات متفرقة أو يجمع بين التطليقتين في طهر واحد بكلمة واحدة أو بكلمتين متفرقتين فإذا فعل ذلك وقع الطلاق وكان عاصيا والبدعي من حيث الوقت أن يطلق المدخول بها وهي من ذوات الأقراء في حالة الحيض أو في طهر جامعها فيه وكان الطلاق واقعا ۔
(۵) عورت کن وجوہات کی بنا پر طلاق کا مطالبہ کرسکتی ہے؟
سوال… کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام ومفتیانِ عظام اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا عورت اپنے شوہر سے طلاق کا مطالبہ کر سکتی ہے اگر کرسکتی ہے تو کن وجوہات کی بنا پر؟ تفصیل سے جواب عنایت فرمائیں ۔
الجواب بعون الملک الوھاب… صورت مسئولہ میں بیوی اپنے خاوند سے مختلف وجوہات کی بناء پر طلاق کا مطالبہ کرسکتی ہے اور وہ یہ ہیں کہ میاں بیوی کے مزاجوں میں شدید اختلاف ہو کہ ان کااکٹھے زندگی گزارنا ممکن نہ ہو، یا پھر ایک ساتھ رہنے میں الله عز وجلّ کے بتائے ہوئے احکامات پر عمل ممکن نہ ہو، یا زوجہ پر خاوند کی طرف سے ظلم ہورہا ہو، مثلاً بلاوجہ مارپٹائی کرنا وغیرہ۔ ایسی صورتوں میں شریعت نے عورت کو طلاق کے مطالبہ کا حق دیا ہے،البتہ بلاوجہ اور بغیر شرعی عذر کے عورت کی طرف سے طلاق کا مطالبہ کرنا ناجائز ہے۔
لمافی القرآن الکریم (البقرة:۲۲۹): وَلَا يَحِلُّ لَكُمْ اَنْ تَأْخُذُوْا مِمَّا آتَيْتُمُوْهُنَّ شَيْئًا إِلَّا اَن يَّخَافَا اَلَّا يُقِيْمَا حُدُوْدَ اللهِ فَإِنْ خِفْتُمْ اَلَّا يُقِيْمَا حُدُوْدَ اللهِ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِمَا فِيْمَا افْتَدَتْ بِهٖ تِلْكَ حُدُوْدُ اللهِ فَلَا تَعْتَدُوْهَا وَمَن يَّتَعَدَّ حُدُوْدَ اللهِ فَاُولٰئِكَ هُمُ الظّٰلِمُوْنَ۔
وفی المشکوۃ (۲۸۳/۲):عن ابن عباس : أن امرأة ثابت بن قيس أتت النبي صلى الله عليه وسلم فقالت : يا رسول الله ثابت بن قيس ما أعتب عليه في خلق ولا دين ولكني أكره الكفر في الإسلام فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم : " أتردين عليه حديقته ؟ " قالت : نعم قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : "اقبل الحديقة وطلقها تطليقة " . رواه البخاري
نجم الفتاوی جلد 6 - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع
صفحہ 4 / 407