عدم جوازاستنجاء بکاغدجاذب
سوال:جاذب کاغذسے روشنائی خشک کی جاتی ہے یہی کام اب تک خشک مٹی سے بھی لیاجاتاہے۔ خشک مٹی سے استنجاءجائزہے۔ کیاجاذب کاغذسے بھی استنجاء جائزہے۔ سفرمیں بھی آرام دے سکتاہے کاغذاس کوبرائے نام کہتے ہیں وہ لکھنے کے کام میں نہیں لایاجاتاہے؟
الجواب حامداً ومصلیاً ومسلماً: فی الدر المختار وکره تحریما الیٰ قوله وشیء محترم وفی رد المحتار وأما الشئی المحترم فلماثبت فی الصحیحین من النهی عن إضاعةالمال قوله وشئی محترم أي ماله احترام واعتبارشرعافیدخل فیه کل متقوم إلاالماء کماقدمناه والظاهرأنه یصدق بمایساوی فلسالکراهةاتلافه کمامرثم قال ویدخل أيضا الورق قال فی السراج قیل أنه ورق الکتابةوقیل ورق الشجروأیهما كان فإنه مکروه اٰه واقره فی البحروغیره وانظر ما العلة فی ورق الشجرولعلهاکونه علفا للدواب الخ ثم قال وإذاکانت العلةفی الأبيض کونه آلة للکتابة کما ذکرناه یوخذ منها عدم الکراهیة فیما لایصلح لها إذا كان قالعا للنجاسة غیرمتقوم کماقدمناه من جوازه بالخرق البوالی وهل إذا كان متقوماثم قطع منه قطعة لاقیمة لها بعدالقطع یکره الاستنجاء بها أم لاالظاهر الثانی أنه لم یستنج بمتقوم نعم قطعة لذلک الظاهرکراهیةلوبلاعذر بأن وجدغیره لأن نفس القطع اتلاف(جلد ۱ صفحة ۳۵۱،۳۵۲) ان روایات سے معلوم ومفہوم ہواکہ بعض کاغذات سے بوجہ آلہ علم وکتابت ہونے کے اوربعض سے بوجہ ان کے قیمتی چیزہونے کے کہ ادنیٰ اس کاایک پیسہ ہے استنجاء کرناجہاں کلوخ وغیرہ میسرہوں مکروہ تحریمی ہے بوجہ اضاعت مال کے اوراگرچہ وہ ٹکڑااتنی قیمت کانہ ہومگراتنی قیمت والی چیزمیں سے کسی حصہ کاقطع کرنااس کااتلاف ہے اس لئے اس کابھی یہی حکم ہے بہرحال صورت مسئولہ نا درست ہے اورمٹی پرقیاس اسلئے جائزنہیں کہ نہ وہ آلات علم سے ہے اورنہ وہ متقوم