اور نجم الفتاوی میں ہے:
جنابت کی حالت میں کھانا پینا جائز ہے۔البتہ مستحب یہ ہے کہ پہلے ہاتھ دھوئے اور کُلی کرلے
لمافی الهندیة (۱/۱۶): وان أراد أن یأکل أو یشرب فینبغی أن یتمضمض ویغسل یدیه۔
وفی رد المحتار(۱/۱۷۵):(قوله بعد غسل ید وفم) أما قبله فلا ینبغی لأنه یصیر
شاربا بالماء المستعمل وهو مکروه تنزیها ویده لاتخلو عن النجاسة فینبغی غسلها ثم یأکل بدائع وفی الخزانة وإن ترک لایضره (نجم الفتاوی ج۲ /۱۶۸)
حالت جنابت میں ہاتھ سے لگی ہوئی چیز کو دھونا
سوال:جنبی آدمی اپنے ہاتھ سے کوئی چیز جیب میں رکھے تو اس کو دھونا ضروری ہے ؟
الجواب حامداً ومصلیاً ومسلماً:حالت جنابت میں ہاتھ سے جیب میں رکھی ہوئی چیز کو دھونا ضروری نہیں۔[1]
[1] عن أبی هریرة رضي الله عنه قال لقینی رسول الله صلي الله عليه وسلم وأنا جنب فأخذ بیدی فمشیت معه حتیٰ قعد فانسللت فأتیت الرحل فاغتسلت ثم جئت وهو قاعد فقال این کنت یاأبا هریرة رضي الله عنه فقلت له فقال إن المؤمن لا ینجس ۔(مشکوٰة باب مخالطة الجنب وما یباح له ص۴۹۔ )(فتا وی رحیمیہ5 ج ۴ /۵۱)
حالتِ جنابت میں ناخن، بال وغیرہ لینا مکروہ تنزیہی ہے
سوال:کیا فرماتے ہیں علماء دین شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ حالت جنابت میں ناخن ترشوانا، بال کٹانا، وغیرہ مکروہ تحریمی ہے یا تنزیہی ؟ بینواتوجروا
الجواب حامداً ومصلیاً ومسلماً:عالمگیری نے اس کراہیت کو بلا تقید ذکر کیا ہے [۱] لیکن اس میں نہ