منی منفصل عن مقره بشهوة أي لذة ولم یذکر الدفق لیشمل من المرأة ولأنه لیس بشرط عندهما خلافاً للثانی ص ۱۶۵ ۔ (امداد الفتاویٰ ج۱/۲۶)
بدن دبوانے سے خروج مادہ اور وجوب غسل
سوال: زید اپنی زوجہ سے بدن دبواتاہے اس حالت میں اعضائے تناسل منتشر ہو جاتا ہے اور پھر سفید گاڑھا پانی نکل آتاہے، یاپیشاب کوچلاجائے تو اس وقت پیشاب سے پہلے نکلتاہے تو کیا اس سے غسل واجب ہوگا یانہیں؟
الجواب حامداً و مصلیاً و مسلماً:اگرشہوت وانتشارہوکرمنی نکل آتی ہے جس کی علامت یہ ہیکہ اس میں دفق ہوتاہے اور اس کی بعد عضو منکسر اور شہوت ختم ہوجاتی ہے اور وہ بدبودار ہوتی ہے، [1] تواس کے خروج سے غسل لازم ہوتاہے[2]ا گر منی نہیں نکلتی توغسل واجب نہیں ہوتا۔ فقط واللہ سبحانہٗ تعالیٰ اعلم
[1] المنی حاثر أبيض ینکسرمنه الذکر هدایه ص ۳۳ج۱۔ مطبوعه یاسر ندیم دیوبند۔ المحیط البرهانی ص۲۲۹ ج۱ الفصل الثالث فی الغسل، مطبوعه ڈابهیل۔
[2]والمعانی الموجبة للغسل إنزال المنی علی وجه الدفق والشهوة (هدایه ص:۳۱، ج:۱)۔ فصل فی الغسل۔ شامی كراتشي ص۱۵۹ ج۱ باب الغسل، زیلعی ص65 ج۱ دارالکتب العلمیه بیروت۔
(فتاوی محمودیہ ج۸/۱۶۵-۱۶۶)