منی کو ہاتھ سے روک دیا اور شہوت ختم ہو نے کے بعد نکال دی
سوال: احتلام میں ایسا محسوس ہوا کہ منی نکلنے والی ہے مگر آنکھ کھل گئی اور آلہ تناسل کو ہاتھ سے دبا کر منی کو روک لیا ، حتی کہ شہوت بالکل ختم ہو گئی تو چھوڑ نے کے بعد کافی مقدار میں منی خارج ہوئی تو غسل فرض ہے یا نہیں ؟ بینوا توجروا
الجواب حامدا ً ومصلیاً ومسلماً: اگر خروج کے وقت شہوت نہیں تھی تو امام ابویوسف کے نزدیک غسل فرض نہیں ، سفر وغیرہ جیسی ضرورت کے موقع پر اس کے مطابق عمل کرنے کی گنجائش ہے ۔
قال فی التنویر و فرض عند منی منفصل عن مقره بشهوة و إن لم یخرج بها ۔ فی الشرح و شرطه أبویوسف رحمه الله و بقوله یفتی فی ضیف خاف ریبة أو استحیی کما فی المستصفی و فی القهستانی و التاترخانیة معز یا للنوازل و بقول أبي یوسف رحمه الله نأخذ لأنه أیسر علی المسلمین قلت ولا سیما فی الشتاء و السفر ۔ وفی الحاشیة (قوله شرطه أبويوسف رحمه الله ) أي شرط الدفق و أثر الخلاف یظهر فیما لو احتلم أو نظر بشهوة فامسک ذکره حتی سکنت شهوته ، ثم أرسله فأنزل وجب عندهما لا عنده (قوله قلت الخ) ظاهره المیل إلي اختیار مافی النوازل و لکن أكثر الکتب علی خلافه حتی البحر و النهر و لا سیما قد ذکر وا أن قوله قیاس و قولهما استحسان و أنه الأحوط فینبغی الإفتاء بقوله فی مواضع الضرورة فقط تأمل و فی شرح الشیخ اسماعیل عن المنصوریة قال الإمام قاضیخان یؤخذ بقول أبي یوسف رحمه الله فی صلوات ماضیة فلا تعادو فی مستقبلة لا یصلی مالم یغتسل اه ( رد المحتار ج۱/۱۴۹)
فقط و الله تعالی اعلم ۲۰ ربیع الأو ل ۹۷ ه ( احسن الفتاوی ج۲/ ۳۳-۳۴)
خروج منی سے پہلے منی کو روک لے اور بعد میں دھبہ نظر آئے تو کیا حکم ہے ؟
سوال: کسی شخص نے احتلام کا خواب دیکھا ، لیکن خروج منی سے پہلے بیدار ہو کر اپنی جسمانی قوت سے منی کو روک لیا پھر ہاتھ سے راس ذکر کو پکڑنے سے منی رک گئی ، لیکن کچھ دیر بعد جب اس نے ذکر دیکھا تو چھوٹا سا