بعد غسل منی نکلنے کا مسئلہ از فتاوی دارالعلوم دیوبند
سوال : اگر کسی کی منی رقیق ہو اور وہ بعد پیشاب کرنے کے غسل کرے اور پھر بقیہ منی نکل آوے تو پھرغسل واجب ہوگا یا نہ ؟
الجواب حامداً و مصلیاً و مسلماً:اس بارہ میں شامی میں یہ تفصیل کی ہے کہ بعد بول کے اگر انتشار باقی رہے اور اس انتشار کی حالت میں بقیہ منی نکلے توغسل دوبارہ لازم ہے اور اگر انتشار نہیں رہا تو غسل واجب نہیں اور وجوب غسل کے لئے انفصال بشہوت شرط ہے ۔ اگرچہ خروج بشہوۃ نہ ہو مگر مواقع ضرورت میں خروج بشہوۃ پر فتویٰ ہے جو قول ہے ابو یوسف کا ۔ پس ماسواء ضرورت کے انفصال بشہوۃ پر فتویٰ ہے، کذافی الدر المختار والشامی[1]وغیر ہما فقط۔
[1] وفی الخانیة خرج منی بعد البول وذکره منتشر لزمه الغسل قال فی البحر ومحمله ان وجد الشهوة (درمختار) قوله و محمله أي ما فی الخانیة قال فی البحر ویدل علیه تعلیله فی التجنیس بأن فی حالةالا نتشاروجد الخروج والا نفصال جمیعا علی وجه الدفق والشهوة ا ه عبارة المحیط کما فی الحلیة رجل بال فخرج من ذکره منی إن کان منتشر افعلیه الغسل لأن ذلک دلا لة خروجه عن شهوة( ردالمحتار ابحاث الغسل ص ۱۴۹ ج۱۔ط۔س۔ ج۱ص۱۶۱) لأنه أي الدفق لیس بشرط. عندهما خلافا للثانی ولذا قال وإن لم یخرج من راس الذکر بها (أی بشهوة)وشرطه
أبو یوسف رحمه الله وبقوله یفتی فی ضیف خاف ریبة واستحی الخ وبقول أبي یوسف رحمه الله نأخذ لأنه أیسر علي المسلمین قلت ولا سیما فی الشتاء والسفر (درمختار) فینبغی الافتاء بقوله فی مواضع الضرورة فقط (رد المحتار أيضاً ۔ط۔س۔ج۱ص۱۵۰) ظفیر۔ (فتاویٰ دارالعلوم دیوبندج۱/۱۵۳)