جامع الفتاوی جلد 3 - یونیکوڈ - موافق للمطبوع
مولانا مفتی عبدالرحمن کوثر صاحب مدنی جامع الفتاوی مدلل - یونیکوڈ - موافق للمطبوع www.elmedeen.com احمدی مسلمان کتب 571 صفحات
1.5 صفحہ 286 / 571
صفحہ 286 / 571
لأنه لا یزول إلابسلخ الجلد أو جرحه فإذاکان لا یکلف بإزالة الاثر الذی یزول بماءحارٍ أو صابون فعدم التکلیف هنا أولیٰ۔…… وفی الفتاوی الخیریه من کتاب الصلاة سئل فی رجل علی یده وشم هل تصح صلوٰته وإمامته معه أم لا أجاب نعم[1]۔ وهوالموفق [1] (ردالمحتار هامش الدرالمختار ص۲۳۰جلد۱ مطلب فی حکم الوشم باب الانجاس) (فتاوی فریدیہ ج۲/۶۷-۶۸) غسل کرتے ہوئے جسم کا کچھ حصہ خشک رہ جائے توغسل کا حکم سوال:کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک آدمی پر غسل واجب ہوا جب اس نے غسل کیا تو بدن کا کچھ حصہ پانی کے ختم ہونے کی وجہ سے خشک رہ گیا اب پوچھنا یہ ہے کہ کیا وہ غسل اس کا پورا سمجھا جائے گا کیونکہ اکثر حصہ دھل چکا ہے یا اس کو کچھ اور کرنا پڑے گا؟ الجواب حامداً ومصلیاً ومسلماً: غسل فرض ہونے کے بعد ضروری ہے کہ تمام بدن کے ہر حصے کو دھویا جائے اگر بال برابر بھی کوئی جگہ خشک رہ گئی تو غسل صحیح نہیں ہوگا( 343)۔ ہاں اگر غسل کرتے ہوئے پانی ختم ہوگیا اور پانی تک رسائی بھی ممکن نہیں تو پھر باقی ماندہ غسل کے لئے تیمم کرلے ( 344)اور اگر پانی تک رسائی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ( 343)عن علي رضي الله عنه مرفوعا: «من ترك موضع شعرة من جنابة لم يغسلها، فعل به كذا وكذا» الحديث، وإسناده صحيح، فإنه من رواية عطاء بن السائب، وقد سمع منه حماد بن سلمة قبل الاختلاط. أخرجه أبو داود وابن ماجه من حديث حماد، لكن قيل: إن الصواب وقفه على علي رضي الله عنه . ( 344) يستنبط ذلك من قوله تعالىٰ: فَلَمْ تَجِدُوا مَاءً فَتَيَمَّمُوا صَعِيدًا طَيِّبًاالنساء: 43
Sidebar
Page Thumbnails