جامع الفتاوی جلد 3 - یونیکوڈ - موافق للمطبوع
مولانا مفتی عبدالرحمن کوثر صاحب مدنی جامع الفتاوی مدلل - یونیکوڈ - موافق للمطبوع www.elmedeen.com احمدی مسلمان کتب 571 صفحات
1.5 صفحہ 245 / 571
صفحہ 245 / 571
غیر تحریف شدہ آسمانی کتابوں کو بے وضو چھونے کا حکم سوال:کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ قرآن مجید کے سوا اور آسمانی کتابیں مثلاً تورات، انجیل اور زبور کو بے وضو چھونا کیسا ہے؟ الجواب حامداً ومصلیاً ومسلما: قرآن مجید کے سوا بقیہ آسمانی کتابیں مثلاً تورات، انجیل اور زبور کو اگر غیر محرف(یعنی تحریف شدہ نہ )ہوں تو بے وضو چھونا مکروہ ہے( 299)۔ وفی حاشیة الطحطاوی علی الدر (۱/۱۵۱): یکره مس کتب التفسیر والفقه والسنن لأنها لاتخلو عن آیات القرآن وهذا التعلیل یفید کراهة… مثل القرآن مالم یبدل من التوراة والإنجیل والزبور نهر۔وفی الهندیة(۱/۳۸): ویکره للحائض والجنب قراء ة التوراة والانجیل والزبور۔(نجم الفتاوی ج۲/۷۷) وضاحت:ىہاں مکروہ سے مراد مکروہ تحرىمى ہے۔ اور تسہیل بہشتی زیور میں ہے : ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ( 299)-لأنه كلام الله أيضاً. وَآتَيْنَا دَاوُودَ زَبُورًا الإسراء: ٥٥ و وَكَتَبْنَا لَهُ فِي الْأَلْوَاحِ مِنْ كُلِّ شَيْءٍ مَوْعِظَةً وَتَفْصِيلًا لِكُلِّ شَيْءٍ فَخُذْهَا بِقُوَّةٍ وَأْمُرْ قَوْمَكَ يَأْخُذُوا بِأَحْسَنِهَا سَأُرِيكُمْ دَارَ الْفَاسِقِينَالأعراف: ١٤٥ووَقَفَّيْنَا عَلَى آثَارِهِمْ بِعِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ مُصَدِّقًا لِمَا بَيْنَ يَدَيْهِ مِنَ التَّوْرَاةِ وَآتَيْنَاهُ الْإِنْجِيلَ فِيهِ هُدًى وَنُورٌ وَمُصَدِّقًا لِمَا بَيْنَ يَدَيْهِ مِنَ التَّوْرَاةِ وَهُدًى وَمَوْعِظَةً لِلْمُتَّقِينَ المائدہ ٤٦
Sidebar
Page Thumbnails