جامع الفتاوی جلد 3 - یونیکوڈ - موافق للمطبوع
مولانا مفتی عبدالرحمن کوثر صاحب مدنی جامع الفتاوی مدلل - یونیکوڈ - موافق للمطبوع www.elmedeen.com احمدی مسلمان کتب 571 صفحات
1.5 صفحہ 148 / 571
صفحہ 148 / 571
الحديث 745 ) [5]مصنف ابن ابی شیبہ میں ہے: أن ابا موسیٰ خرج من الخلاء فمسح علی قلنسوته(193)۔ (مصنف ابن ابی شیبہ۱/۲۲)نیز علامہ مناوی نے سرڈھانکنے کی درج ذیل حکمتیں بھی بیان فرمائی ہیں : ’’وغطیٰ راسه حیاء ً من ربه تعالیٰ ولأن تغطیة الراس حال قضاء الحاجة أجمع لمسام البدن وأسرع لخروج الفضلات ولاحتمال أن یصل إلي شعره ریح الخلاء فیعلق به قال اهل الطریق:ویجب کون الانس أن فیما لابدّ منه من حاجته خجل مستور‘‘۔ (فیض القدیر ۵/ ۱۲۸)۔و الله اعلم (فتاوی دارالعلوم زکریاج ۱/۵۵۱-۵۵۲) بیت الخلاء اور حمام ایک ساتھ ہوں تو سر ڈھانپنا سوال: آج کل بیت الخلا ء اور حمام ایک ہی ہوتے ہیں ، تو کیا بیت الخلاء میں جائیں تو سر کو ڈھانپ کر جائیں ؟ اگر نہانے کے لئے جائیں تو کیا حکم ہوگا ؟ الجواب حامداً ومصلیاً ومسلماً:سر ڈھانپنا بیت الخلاء میں داخل ہونے کے آداب میں سے نہیں ہے، بلکہ قضاء حاجت کے آداب میں سے ہے، اگر بیت الخلاء میں حمام تک جانے کے لئے داخل ہو ، یا کسی اور ضرورت سے داخل ہوتو سر ڈھانپنے کی ضرورت نہیں(194)۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ( 193)أن أبا موسى رضي الله عنه خرج من الخلاء فمسح على قلنسوته(مصنف ابن أبي شيبة - رقم 221-ج1/ ص28) (194 ) استجاب تغطية الرأس عند بعض الفقهاء عند البول والتغوط لا للغسل
Sidebar
Page Thumbnails