جامع الفتاوی جلد 3 - یونیکوڈ - موافق للمطبوع
مولانا مفتی عبدالرحمن کوثر صاحب مدنی جامع الفتاوی مدلل - یونیکوڈ - موافق للمطبوع www.elmedeen.com احمدی مسلمان کتب 571 صفحات
1.5 صفحہ 136 / 571
صفحہ 136 / 571
سامنے یا پیچھے رکھنا مکروہ تحریمی ہے، اس لئے اس سے اجتناب کرنا چاہئے۔ [1] سنن أبي داؤد ، حدیث نمبر : ۸۔ [2] الدر المختار علی هامش رد المحتار : ۱/۵۵۴۔(کتاب الفتاوی ج۲/۶۸-۶۹) پیشاب خانہ مشرق رویہ بن گیاہے اس کوکیاکریں! سوال: ایک مسجدمیں پیشاب خانے مشرق رویہ بن گئے ہیں پیشاب اوراستنجاء کرتے ہوئے مغرب کوپشت ہوتی ہے،انجینئروغیرہ ایک اورمسجد کی نظیردیتے ہیں کہ وہاں جاننے والے نہیں تھے، ایک عالم صاحب نے اس طرح بول وبراز کوحدیث وفقہ کی روسے مکروہ تحریمی بتلایاکیایہ صحیح ہے،اور دوسری مسجد کی نظیر کے پیش نظر کیاوہ پیشاب خانے باقی رکھے جائیں یاتوڑ کرجنوباً وشمالاً بنایاجائے؟ الجواب حامداً ومصلیاً ومسلماً:حدیث پاک میں قبلہ کی طرف رخ یاپشت کرکے بول وبراز کی ممانعت آئی ہے پھر کسی مسجد میں اگرغلط طریقہ ناواقفیت یابے توجہی کی بنا پراختیار کرلیاگیاتواس کونظیرمیں پیش کرنا غلط ہے اسکوبھی حدیث پاک کے تحت کیاجائے اس غلط صورت کی وجہ سے حکم شرعی کوتبدیل نہیں کیاجاسکتا اس لیے توڑکرشمالاً وجنوباً رخ بنایاجائے۔ لاتستقبلوا القبلة ولاتستدبروها [1] (الحدیث)فقط واللہ سبحانہٗ تعالیٰ اعلم [1] عن أبي أيوب رضي الله عنه أن النبي صلي الله عليه وسلم قال: «إذا أتيتم الغائط فلا تستقبلوا القبلة، ولا تستدبروها ببول ولا غائط ،(172) مسلم شریف ص:۱۳۰، ج:۱، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ( 172) عن أبي أيوب رضي الله عنه ، أن النبي صلي الله عليه وسلم قال: «إذا أتيتم الغائط فلا تستقبلوا القبلة، ولا تستدبروها ببول ولا غائط، ولكن شرقوا أو غربوا» قال أبو أيوب: " فقدمنا الشام فوجدنا مراحيض قد بنيت قبل القبلة، فننحرف عنها ونستغفر الله ؟ قال: نعم. [شرح محمد فؤاد عبد الباقي] [ ش (مراحيض) جمع مرحاض وهو البيت المتخذ لقضاء حاجة الإنسان أي للتغوط وجاء في المصباح موضع الرحض وهو الغسل وكني به عن المستراح لأنه موضع غسل النجو (فننحرف عنها) معناه نحرص على اجتنابها بالميل عنها بحسب قدرتنا (نعم) هو جواب لقوله أولا قلت لسفيان بن عيينة سمعت الزهري الخ] ( صحيح مسلم -رقم59 - ج1/ ص224)
Sidebar
Page Thumbnails