جامع الفتاوی جلد 3 - یونیکوڈ - موافق للمطبوع
مولانا مفتی عبدالرحمن کوثر صاحب مدنی جامع الفتاوی مدلل - یونیکوڈ - موافق للمطبوع www.elmedeen.com احمدی مسلمان کتب 571 صفحات
1.5 صفحہ 113 / 571
صفحہ 113 / 571
پائنچے سے پیشاب پاخانہ وغیرہ کرنا سوال: آدمی یا عورت کلی دار پائجامہ پہنے ہوئے ہے، اس صورت میں عورت کو پیشاب، پاخانہ یا شوہر سے وطی کرنا، یعنی آدمی کا جانگیا ڈھیلا پائجامہ پہن کر بغیر ازار بند کھولے ہوئے دایاں یا بایاں پیر اٹھا کر پیشاب یا پاخانہ یا عورت سے وطی کرنا کیسا ہے؟ الجواب حامداً ومصلیاً ومسلماً:پیشاب بھی ہوجائے گا پاخانہ بھی ہوجائیگا، وطی بھی ہوجائیگی، شریعت کی طرف سے اس پر پابندی نہیں[1]، لیکن اس طرح کرنے سے کپڑا خراب ہوجانے کا اندیشہ ہے(146)۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم [1] هي أي الشرط لصلاة، طهارة بدنه أي جسده من حدث بنوعیه وخبث مانع وثوبه الخ الدرالمختار علی الشامی زکریا ص۷۳ج۲، کتاب الصلاة باب شروط الصلاة طحطاوي علی مراقی الفلاح ص:۱۶۷، مطبوعه مصر، باب شروط الصلاة۔ البحر ص۲۶۶ ج۱ باب شروط الصلاة، مطبوعه ماجدیه كويته۔(فتاوی محمودیہ ج۸/۹۹-۱۰۰) ہوا نکلنے سے استنجا ءنہیں وضو واجب ہوتا ہے سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہوا نکلنے کی صورت میں جائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ (146 ) وجاء فی الهداية للمرغينانيرحمه الله :وقدر الدرهم وما دونه من النجس المغلظ كالدم والبول والخمر وخرء الدجاجة وبول الحمار جازت الصلاة معه وإن زاد لم تجز(فتح القدير ج1 ص202 هدايه ج1 ص37)
Sidebar
Page Thumbnails