تعویذ والی انگوٹھی پہن کر استنجاء خانہ میں جانا
سوال: انگوٹھی یا ایسی کوئی چیز پہن کر استنجاء خانہ میں جانے کا کیا حکم ہے، جس میں آیت وغیرہ لکھی ہو ؟
الجواب حامداً ومصلیاً ومسلماً:اگر انگوٹھی میں اللہ کا نام ہو، یا کسی آیت وغیرہ کی تختی گلے میں ہو، جو تختی غلاف سے خالی ہو، تو چاہئے کہ استنجاء جاتے وقت ان اشیاء کو باہر نکال کر رکھ دے(145)، یا کم از کم جیب میں رکھ لیں کھلی حالت میں استنجاء خانہ لے جانا تقاضۂ ادب کے خلاف ہونے کی وجہ سے مکروہ ہے۔
’’ ویکره أن یدخل في الخلاء ومعه خاتم علیه اسم الله تعالی، أو شئ من القرآن ‘‘ [1]
[1]الفتاوی الهندیة :۱/۵۰ ۔ محشی ۔(کتاب الفتاوی ج۲/۷۳-۷۴)
وضاحت:مکروہ سے مراد مکروہ تحریمی ہے۔جس کا مرتکب گنہگار ہے۔جیساکہ پہلے گذر چکا ہے۔(مرتب عفااللہ عنہ)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( 145) عن أنس قال رضي الله عنه : كان رسول الله صلي الله عليه وسلم إذا دخل الخلاء نزع خاتمه. (سنن الترمذي -طبعة بشار -ومعها حواشي رقم1746 ج 3 / ص 281)وفى الحلبى :الخاتم المكتوب فيه شيىء من ذلك إذا جعل فصه الى بطن كفيه قيل لا يكره والتحرز أولى.(ص36حاشيه على مراقى الفلاح شرح نور الإيضاح تأ ليف أحمد بن محمد بن إسماعيل الطحاوى الحنفى المتوفى سنة 1231 )