الجواب بعون الملک الوھاب… نمازِ جنازہ ہجرت کے پہلے سال میں شروع ہوئی اور حضرت خدیجہ الکبریٰ رضی اللہ عنہا کی وفات ہجرت سے پہلے ہوئی تھی تو اس وجہ سے حضرت خدیجہ الکبریٰ رضی اللہ عنہا کی نمازِ جنازہ نہیں پڑھائی گئی تھی۔
لمافی حاشیۃ الطحطاوی علی المراقی (صـ۴۷۸): قال الواقدی: لم تکن شرعت یوم موت خدیجۃ، وموتا رضی اﷲ عنہا بعد النبوۃ بعشر سنین علی الأصح۔
وفی أو جز المسالک (۱۹۱/۴): وفی الانوار الساطعۃ شرعت صلاۃ الجنازۃ بالمدینۃ المنورۃ فی السنۃ الاولیٰ من الھجرۃ فمن مات مکۃ المشرفۃ لم یصل علیہ اھـ۔
وفی البدایۃ والنھایۃ (جزء۱۲۵/۲،۳): قال عروۃ بن الزبیر وقد کانت خدیجۃرضی اللہ عنھا توفیت قبل ان تفرض الصلاۃ ثم روی من وجہ آخر عن الزھری انہ قال توفیت خدیجۃرضی اللہ عنھا بمکۃ قبل خروج رسول اﷲ ﷺ الی المدینۃ وقبل ان تفرض الصلوٰۃ۔اھـ۔
(۴۶۵) خلفاء راشدین کی نمازِ جنازہ کن کن حضرات نے پڑھائی؟
سوال… کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ حضرات خلفاء راشدین کی نمازِ جنازہ کن کن حضرات نے پڑھائی تھی؟بحوالہ نقل کریں۔
الجواب بعون الملک الوھاب… حضرات خلفائِ راشدین کی نمازِ جنازہ جن حضرات نے پڑھائی تھی ان کے اسمائِ گرامی یہ ہیں:
(۱)۔حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی نمازِ جنازہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے
(۲)۔حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی نمازِ جنازہ حضرت صہیب رضی اللہ عنہ نے
(۳)۔ حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کی نمازِ جنازہ حضرت زبیر رضی اللہ عنہ نے
(۴)۔ حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کی نمازِ جنازہ حضرت حسن رضی اللہ عنہ نے پڑھائی تھی۔
وفی تاریخ الخلفاء: وأخرج ابن سعد عن سعید بن المسیب أن عمر رضی اللہ عنہ صلی علی أبی بکر بین القبر والمنبر وکبّر علیہ أربعا۔ (صـ۶۵)
أصیب عمر ؓ یوم الأربعاء لأربع بقین من ذی الحجۃ ودفن یوم الأحد مستھل المحرم الحرام، ولہ ثلاث وستون سنۃ … وصلی علیہ صہیب ؓ فی المسجد۔(صـ۱۰۸)
قال قتادۃؓ: صلی علیہ الزبیر ودفنہ، وکان أوصی بذلک إلیہ۔(صـ۱۲۹)
وأقام علیّ الجمعۃ والسبت، وتوفی لیلۃ الأحد، وغسلہ الحسن والحسین، وعبداﷲ بن جعفر وصلی علیہ الحسن۔ (صـ۱۳۹)
(۴۶۶) ڈاکوئوں وغیرہ کے ہاتھوں مارے جانے والے کا حکم
سوال… کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید کو مثلاً ڈاکو یاقطاع الطریق شہید کردے یا دو فریقین کی لڑائی میں یہ شخص غلطی سے مارا گیا ہو تو کیا اس پر شہید کے دنیاوی احکام جاری ہوں گے یعنی اس کو غسل اور کفن دیا جائے گا یا نہیں؟
الجواب بعون الملک الوھاب… صورت مسئولہ میں اگر زید کو ڈاکو یاقطاع الطریق وغیرہ قتل کردیں۔ پھر وہ دنیاوی نفع حاصل نہ کرسکے یعنی کھانا پینا علاج کرنا وغیرہ تو زید پر شہید کے دنیاوی احکام جاری ہوں گے اگر یہ فریقین کی لڑائی میں غلطی سے مارا گیا تو وہ شہید اخروی ہوگا۔
لمافی البخاری (۹۰/۱): عن ابی ھریرۃ ان رسول اﷲ ﷺ قال بینما رجل یمشی بطریق وجد غصن شوک علی الطریق فاخرہ فشکر اﷲ لہ فغفرلہ۔ ثم قال الشھداء خمسۃ المطعون والمبطون والغریق وصاحب الھدم والشھید فی سبیل اﷲ۔
وفی الفقہ الاسلامیہ وادلتہ(۱۵۸۳/۲): فقال الحنفیۃ: الشھید من قتلہ اھل الحرب او اھل البغی او قطاع الطریق او اللصوص فی منزلہ لیلا او نھاراً بای آلۃ: مثقل او محدد او وجد فی المعرکۃ وبہ اثر کجرح وکسر وحرق وخروج دم من اذن او عین او قتلہ مسلم ظلما عمدا بمحدد وکان مسلما مکلفاً (بالغا عاقلا) طاھرا (خالیاً من حیض او نفاس او جنابۃ) ولم یرتث بعد انقضاء الحرب ای لایموت عقب الاصابۃ۔
وفی الشامیۃ(۲۴۸/۲): (قولہ حتی لو وجب الخ) تفریع علی مفھوم قولہ بنفس القتل، فان المال لم یجب بنفس القتل العمد لان الواجب بہ القصاص، وانما سقط بعارض وھو الصلح او شبھۃ الابوۃ، فلا یغسل فی الروایۃ المختارۃ۔کمافی الفتح والحاصل انہ اذا وجب بقتلہ القصاص وان سقط لعارض اولم یجب بقتلہ شیٔ اصلا فھو شھید کما علمتہ اما اذا وجب بہ المال ابتداء فلا، وذلک بان کان قتلہ شبہ العمد کضرب بعصا او خطا کرمی غرض فاصابہ او ماجری مجراہ کسقوط نائم علیہ۔
نجم الفتاوی جلد 2 - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع
صفحہ 396 / 409