نجم الفتاوی جلد 2 - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع
مفتی سید نجم الحسن امروھی صاحب نجم الفتاوی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع www.elmedeen.com احمدی مسلمان کتب 409 صفحات
1.5 صفحہ 348 / 409
صفحہ 348 / 409
وفیہ ایضاً(۷۳/۱): قال رسول اﷲ ﷺ لو یعلم المار بین یدی المصلی ماذا علیہ لکان ان یقف اربعین خیر الہ من ان یمربین یدیہ الخ۔ وفی فیض الباری(۸۳/۲): قولہ ((فأکرہ أن أسنحہ)) (یعنی آری آجاؤل) وعلم ان مسألۃ المرور فی الفقہ فیما اذا مرامامہ من جانب الی جانب ولا تفصیل فیہ فیما اذا کان قاعدا فصلی خلفہ رجل ھل ینسل ام لا قلت: فلیعمل بھذا لحدیث ولا شک ان الانسلال أفید وھو الخروج من التحت خفیۃ والسنوح اقرب من المرور فلذا کانت تکرھہ۔ وفی الشامیۃ(۶۳۶/۱): ولومر إثنان یقوم أحدھما أمامہ ویمرالاخر ویفعل الاخر ھکذا یمران۔ (۳۸۴) سترہ کی مقدار اور اس کا حکم سوال… کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کسی صحرا میں ایک امام ہے اور اس کے پیچھے مقتدی بھی ہیں، اب جماعت پڑھنے کے دوران صرف امام کے سامنے کا سترہ کافی ہے یا مقتدی بھی سترہ لگائیں گے، اور سترے کی مقدار کتنی ہونی چاہیئے؟ الجواب بعون الملک الوھاب… امام کا سترہ مقتدیوں کیلئے کافی ہے اور سترہ کی مقدار کم از کم ایک ذراع لمبی اورایک انگلی کے بقدر موٹی ہونی چاہیے۔ لمافی معارف السنن(۳۴۹/۳): واتفق الثلاثۃ علی ان سترۃ الإمام سترۃ لمن خلفہ۔ معارف السنن(۳۵۰/۳): ونقح فقھاؤنا الحنیفۃ قدر السترۃ بالذراع طولا وبالمسبحۃ ثخنا وغلظا کما ھو فی عامۃ کتبنا۔ وفی (۳۵۳/۳) أنہ اذا صلی خاشعا رامیا بصرہ الی موضع سجودہ لا یقع بصرہ علیہ واختار ابن الھمام فی الفتح (۲۸۸/۱) فی الخلاصۃ وھو الصحیح وفی البدائع: وھو الأصح، وفی النہایۃ وھو الأشبۃ، وراجع ’’الفتح‘‘ للتفصیل اھـ۔ وفی البحر الرائق (۱۰/۲): واختار فخر الاسلام فانہ قال اذا صلی رامیابصرہ إلی موضع سجودہ فلہ یقع علیہ بصرہ لہ یکرہ وھذا حسن وفی البدائع وقال بعضھم قدر ما یقع بصرہ علی المار لوصلی بخشوع وفیما وراء ذلک لایکرہ وھو الأصح ورجحہ فی النہایۃ بأنہ اشبہ الصواب۔ (۳۸۵) حضور ﷺکیسے درود پڑھتے تھے؟ کیاآپ پر درود پڑھنا واجب تھا؟ سوال… کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ حضور ﷺنماز میں کس طرح درود پڑھا کرتے تھے اور آپ کیلئے درود کا کیا حکم تھا؟براہ کرم بحوالہ جواب جلد از جلد مرحمت فرمائیں۔ الجواب بعون الملک الوھاب… نبی کریم ﷺنماز میں درج ذیل درو د پڑھا کرتے تھے۔ اللھم صل علی محمد واٰل محمد کما صلیت علی ابراہیم واٰل ابراہیم وبارک علی محمد واٰل محمد کما بارکت علی ابراہیم واٰل ابراہیم انک حمید مجید۔(السنن الکبری للبیھقی۲/۱۴۷، مطبع ادارہ تالیفات اشرفیہ) نیزاس کے علاوہ بھی الفاظ کی کمی زیادتی کے ساتھ، مختلف روایات میں درود پڑھنے کا حکم ہے۔ جیسے اللھم صل علی محمد وعلی اٰل محمد کما صلیت علی ابراہیم وعلی اٰل ابراہیم انک حمید مجید اللھم بارک علی محمد وعلی اٰل محمد کما بارکت علی ابراہیم وعلی اٰل ابراہیم انک حمید مجید۔ (ابن ماجہ صـ۶۵، مستدرک حاکم علی الصحیحین ۳/۱۶۰) جہاں تک ’’آپ ﷺکے لئے درود کے حکم‘‘ کی بات ہے تو آپ کے لئے اپنے اوپر درود بھیجنا واجب نہیں تھا۔ لمافی السنن الکبری للبیھقی(۱۴۷/۲): عن کعب بن عجرۃ عن النبی ﷺ انہ کان یقول فی الصلوۃ اللھم صل علی محمد واٰل محمد کما صلیت علی ابراھیم واٰل ابراھیم وبارک علی محمد واٰل محمد کما بارکت علی ابراھیم واٰل ابراھیم انک حمید مجید۔ وفی الدر المختار(۵۱۵/۱): وفی المجتبی: لا یجب علی النبی ﷺ ان یصلی علی نفسہ۔ وفی الشامیۃ تحتہ: (قولہ لا یجب علی النبی ﷺ ان یصلی علی نفسہ) لانہ غیر مراد بخطاب صلوا ولا داخل تحت ضمیرہ کما ھو المبتادر من ترکیب۔ صلواعلیہ۔ وقال فی النھر: لا یجب علیہ بناء علی ان۔ یایھا الذین امنوا۔ لا یتناول الرسول ﷺ، بخلاف۔ یایھا الناس۔ یا عبادی کما عرف فی الاصول اھـ۔ وفی النھر الفائق(۲۲۳/۱): قال فی ((المجتبی)) معزیا الی ((خزانۃ الاکمل)): ھذا فی حق الامۃ اما ھوفلا یجب علیہ ان یصلی علی نفسہ انتھی بناء علی ان (یایھا الذین امنوا) لاتتناول الرسول بخلاف (یایھاالناس) (یاعبادی) کما عرف فی الاصول۔ (۳۸۶) ’’ہر وہ نماز جو کراہت تحریمیہ کے ساتھ ادا کی گئی ہو اس کا اعادہ واجب ہے‘‘ کیا یہ قاعدہ کلی ہے؟
Sidebar
Page Thumbnails