(۲۵۲) بیٹھ کر نوافل پڑھنا افضل ہے یا کھڑے ہو کر؟
سوال… کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اکثر پرانے وقت کے لوگوں کو دیکھا گیا ہے کہ وہ ظہر کے بعد مغرب کے بعد اسی طرح عشاء کے بعد کے نوافل بیٹھ کر پڑھتے ہیں جب ان سے پوچھا جائے تو کہتے ہیں نوافل بیٹھ کر پڑھنا افضل ہے اب معلو م یہ کرنا ہے کہ واقعی نوافل بیٹھ کر پڑھنا افضل ہے؟کھڑ ے ہو کر نوافل پڑھنے یا بیٹھ کر پڑھنے میں ثواب برابر ملے گا؟ حالت صحت اور بیماری میں حکم یکساں ہوگا؟
الجواب بعون الملک الوھاب… نفل نماز میں شرعاً قاعدہ یہ ہے کہ عام حالات میں کھڑے ہو کر پڑھنے میں پورا ثواب ملتا ہے اور بغیر کسی عذر کے بیٹھ کر پڑھنے میں ثواب کم ہوگا۔ اس کے برخلاف بیماری کی حالت میں آدمی کو اپنی عبادت کا پورا ثواب ملتا ہے۔ خواہ کھڑے ہو کر نماز ادا کرے یا بیٹھ کر یا جس طرح ممکن ہو، اور اگر مریض تحمل مشقت کرتے ہوئے کھڑے ہو کر نماز پڑھتا ہے تو ایسی صورت میں اس مریض کو مشقت برداشت کرنے پر جو کامل اجروثواب ملے گا، اسی طرح کامریض اگر رخصت پر عمل کرتے ہوئے بیٹھ کر نماز پڑھ لیتا ہے تو اس کو کھڑے ہونے والے مریض کی بہ نسبت آدھا ثواب ملے گا جو کہ عام تندرست آدمی کی کامل نماز کے پورے ثواب کے برابر ہوگا۔ اور عذر کی وجہ سے اس کے ثواب میں کمی نہ ہوگی۔
لمافی فتح الباری (۴۶۷/۲): قال: قال الخطابی کنت تأولت ھذاالحدیث علی ان المراد بہ صلاۃ التطوع یعنی للقادر لکن قولہ من صلی نائما یفسدہ لان المضطجع لایصلی التطوع کما یفعل القاعد، لانی لا احفظ عن احد من اھل العلم انہ رخص فی ذلک… وقد رأیت الآن ان المراد بحدیث عمران المریض المفترض الذی یمکنہ ان یتحامل فیقوم مع مشقۃ فجعل اجر القاعد علی النصف من اجر القائم ترغیباً لہ فی القیام مع جواز قعودہ… فمن صلی فرضا قاعدا وکان یشق علیہ القیام اجزأہ وکان ھو ومن صلی قائما سواء کما دل علیہ حدیث انسؓ وعائشۃرضی اللہ عنھا فلو تحامل ھذا المعذور وتکلف القیام ولو شق علیہ کان أفضل لمزید اجر تکلف القیام فلا یمتنع ان یکون اجرہٗ علی ذلک نظیر اجرہ علی الصلاۃ فیصح ان اجر القاعد علی النصف من اجر القائم ومن صلی النفل قاعدا مع القدرۃ علی القیام اجزأہ وکان اجرہٗ علی النصف من اجر القائم بغیر اشکال الخ۔
وفی اعلاء السنن(۱۲۵،۱۲۶،۱۲۷/۶): اجعلوا اخر صلوتکم من اللیل وترا الخ… وقد ورد مایخالفہ ایضاً ففی صحیح مسلم فی حدیث طویل ثم یصلی النبی ﷺ بعد الوتر رکعتین بعد ما یسلم وھو قاعد۔ واخرج الدار قطنی فی سننہ عن ام سلمۃ رضی اللہ عنہا ان النبی ﷺ کان یصلی رکعتین خفیفتین بعد الوتر وھو جالس… واخرج الدارمی والطحاوی والدار قطنی واللفظ لھما عن ثوبان مولی رسول اﷲ ﷺ قال کنامع رسول اﷲ ﷺ فی سفر فقال ’’ان السفر جھد وثقل فاذا اوتر احد کم فلیرکع رکعتین فان استیقظ والا کانتالہ، وفی التعلیق المغنی اسنادہ جید وفی آثار السنن اسنادہ حسن … وأخرج الطحاوی عن ابی امامۃ رضی اللہ عنہ’’ان النبی ﷺ کان یصلیھما بعد الوتر وھو جالس یقرأ فیھما، اذا زلزلت وقل یآایھا الکٰفرون، واسنادہ حسن:
والتطبیق بینھما وبین حدیث الباب بوجوہ منھا ماذکرہ الحافظ فی الفتح بما نصہ، وقد ذھب الیہ (ای الی مشروعیۃ التنفل بعد الوتر)بعض اھل العلم وجعلوا الامر فی قولہ اجعلوا اخرصلاتکم من اللیل وتراً۔ مختصاً بمن اوتر آخر اللیل۔ وقال العبد الضعیف: معناہ اوتروا فی اللیل مرۃ لامرتین لتکون اخر صلوتکم باللیل وترا فان من اوتر مرتین فقد جعل آخر صلاتہ باللیل شفعاً… وحمل بعضھم حدیث الرکعتین بعد الوتر علی الجواز، وامر الایتار اخر اللیل علی الاستحباب…
قال النووی فی شرح مسلم ھذا الحدیث (ای حدیث الرکعتین بعد الوتر) اخذ بظاھرہ الاوزاعی واحمد فیما حکاہ القاضی عنھما۔ فأباحا رکعتین بعد الوتر جالساً… قلت والصواب ان ھاتین الرکعتین فعلھما علیہ السلام بعد الوتر جالسا لبیان جواز الصلاۃ بعد الوتر، وبیان جواز النفل جالسا، ولم یواظب علی ذلک بل فعلہ مرۃ او مرتین او مرات قلیلۃ۔ وانما تأولنا حدیث الرکعتین جالسا لان الروایات المشہورۃ فی الصحیحین وغیرھما عن عائشۃ مع روایۃ خلائق من الصحابۃ فی الصحیحین مصرحۃ بان اخر صلاتہ ﷺ فی اللیل کان وتراً۔ وفی الصحیحین احادیث کثیرۃ مشہورۃ بالامر بجعل اخر صلاۃ اللیل وترا فکیف یظن بہ علیہ السلام مع ھذہ الاحادیث واشباھھا انہ یداوم علی الرکعتین بعد الوتر ویجعلھما اخر صلاۃ اللیل؟
وانما معناہ ماقدمناہ من بیان الجواز وھذا الجواب ھو الصواب۔
(۲۵۳)بیٹھ کر نماز پڑھنے میں آدھے ثواب کاحکم فرائض یا نوافل سب میں ہے یا صرف نوافل میں؟
نجم الفتاوی جلد 2 - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع
صفحہ 264 / 409