وفی الشامیۃ تحتہ: ای کما لو دخل فی الصلاۃ وھو مشمرکمہ أو ذیلہ وأشار بذلک الی ان الکراھۃ لاتختص بالکف وھو فی الصلاۃ کما أفادہ فی شرح المنیۃ لکن قال فی القنیۃ واختلف فی من صلی وقد شمر کمیہ لعمل کان یعملہ قبل الصلاۃ او ھیئتہ ذلک اھـ۔ ومثلہ ما لو شمر للوضوء ثم عجل لادراک الرکعۃ مع الامام واذادخل فی الصلاۃ کذلک وقلنا بالکراھۃ فھل الأفضل ارخاء کمیہ فیھا بعمل قلیل أو ترکھما؟ لم أرہ: والاظھر الأول بدلیل قولہ الاتی ولو سقطت قلنسوتہ فإعادتھا أفضل۔
ھذا وقید الکراھۃ فی الخلاصۃ والمنیۃ بأن یکون رافعا کمیہ الی المرفقین وظاھرہ أنہ لا یکرہ الی مادونھما قال فی البحر: والظاھر الاطلاق لصدق کف الثوب علی الکل اھـ ونحوہ فی الحلیۃ وکذا قال فی شرح المنیۃ الکبیر: ان التقیید بالمرفقین اتفاقی
قال: وھذا لوشمرھما خارج الصلاۃ ثم شرع فیھا کذلک أما لو شمر وھو فیھا تفسد لانہ عمل کثیر۔
وفی الدرالمختار(۳۲۱/۱):(وعفی دون ربع)جمیع بدن و(ثوب) ولوکبیرا ھو المختار ذکر الحلبی، ورجحہ فی النھر علی التقدیر بربع المصاب کید وکم، وان قال فی الحقائق وعلیہ الفتویٰ۔ (من) نجاسۃ (مخففۃ کبول مأکول)ومنہ الفرس وطھرہ محمد۔
(۲۲۲) نجاست غلیظہ میں خشک اور تر میں فرق کا بیان
سوال…کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ نجاست غلیظہ اگر جسم یا کپڑے پر لگی ہو تو درہم کی مقدار سے زیادہ ہو تو نماز جائزنہیں ورنہ معفوعنہ ہے یہ مائع نجاست سے متعلق ہے یا خشک سے بھی؟ ہماری معلومات کے مطابق تو مائع میں مساحتِ درہم اور خشک میں وزنِ درہم کا اعتبار ہے ؟کیا یہ درست ہے؟ نیز درہم کا وزن کتنا ہوتا ہے؟ کیسے اندازہ لگایا جائے؟ کیونکہ مساحتِ درہم کا تو پانچ کے سکے یا ہتھیلی کے وسط سے اندازہ لگایا جاتا ہے۔
الجواب بعون الملک الوھاب… صورت مسئولہ میں معفوعنہ نجاست کی مقدار فقہاء کی تصریحات کے مطابق مائع نجاست غلیظہ میں مساحت درہم اور ذی حرم (جسم والی) نجاست غلیظہ میں وزن درہم کا اعتبار ہے لہٰذا آپ کی معلومات بالکل درست ہیں۔
جہاں تک وزن درہم کا تعلق ہے تو اس میں تفصیل یہ ہے کہ اس مقام پر فقہاء نے صراحت کی ہے کہ درہم سے درہمِ کبیر مرادہے جو ۲۰ قیراط کے برابر ہو حساب سے معلوم ہو کہ ۲۰ قیراط گراموں کے اعتبار سے 4.374گرام اور ماشہ کے اعتبار سے 4.5ماشہ اور رتی کے اعتبار سے 36رتی بنتے ہیں۔
یہ مطلوبہ درہم عام درہم شرعی سے ۶ قیراط بڑا ہوتا ہے کیونکہ عام درہم شرعی ۱۴ قیراط کے برابر ہوتا ہے جو گراموں کے اعتبار سے 3.0618گرام اور ماشہ کے اعتبار سے 3.15ماشہ اور رتی کے اعتبار سے 25.2رتی کے برابر ہوتا ہے۔
لہٰذا اگر ذو جرم (یعنی جسم والی) نجاست کا وزن مبتلی بہ کے گمان کے مطابق 4.374گرام سے زائد بن رہا ہو تو معاف نہیں ہے ورنہ معاف ہے۔ اسی طرح اگر مائع نجاست میں مبتلی بہ کا گمان یہ ہو کہ یہ مساحت درہم سے زیادہ ہوگی تو معاف نہیں ورنہ معاف ہے۔
لمافی المحیط البرھانی (۳۷۱/۱) کتاب الطھارۃ/الفصل السابع الخ /النوع الثانی، ادارۃ القران والمجلس العلمی: ۷۵۵۔ یجب ان یعلم بان القلیل من النجاسۃ عفو عندنا لما روی عن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سئل عن قلیل النجاسۃ فی الثوب فقال: اذا کان ظفری ھذا لا یمنع جواز الصلوۃ … فالغلیظۃ: اذا کانت قدر الدرھم او اقل، فھی قلیلۃ لاتمنع جواز الصلوۃ … ویعتبر الدرھم الکبیر، دون الدرھم الصغیر۔ قال محمد رحمہ اللہ تعالیٰ فی ”الجامع الصغیر“ الدرھم الکبیر اکبر ما یکون من الدراھم، ولم یبین انہ اراد بہ الکبیر من حیث العرض والمساحۃ او من حیث الوزن، وزکر فی النوادر ان الدرھم الکبیر اکبرما یکون من الدراھم، کالدراھم الزبر قانیۃ درھم اسود کبیر، ضربہ الزبرقان۔
۷۵۷۔ وقال فی موضع آخر الدرھم الکبیر ما یکون عرض الکف کالدرھم الشھلیلی وھذا اعتبار التقدیر من حیث العرض۔ ومن المشائخ من قال: انما یعتبر اکبر ما یکون من الدراھم من نقودزمانھم۔ اما ما کان من النقود وانقطع لا یعتبر وذکر فی کتاب الصلوۃ واعتبر الکبیر من حیث الوزن
۷۵۸۔ قال الشیخ ابو جعفر رحمہ اللہ: یوفق بین الفاظ محمد رحمہ اللہ تعالیٰ فنقول: اراد بالتقدیر من حیث العرضی تقدیر النجاسۃ الرقیقۃ، واراد بالتقدیر من حیث الوزن تقدیر النجاسۃ الغلیظۃ وھو الصحیح من المذھب ان فی الرقیقۃ یعتبر الدرھم من حیث العرض، وفی الغلیظۃ یعتبر الدرھم من حیث الوزن۔
وفی ردالمحتار (۳۱۸/۱) باب الانجاس(ایچ ایم سعید):قوله ( وهو مثقال ) هذا هو الصحيح وقيل يعتبر في كل زمان درهمه بحر وأفاد أن الدرهم هنا غيره في باب الزكاة فإنه هناك ما كان كل عشرة منه وزن سبعة مثاقيل قوله ( في نجس كثيف ) لما اختلف تفسير محمد للدرهم فتارة فسره بعرض الكف وتارة بالمثقال اختلف المشايخ فيه ووفق الهندواني بينهما بما ذكره
نجم الفتاوی جلد 2 - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع
صفحہ 249 / 409