نجم الفتاوی جلد 2 - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع
مفتی سید نجم الحسن امروھی صاحب نجم الفتاوی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع www.elmedeen.com احمدی مسلمان کتب 409 صفحات
1.5 صفحہ 23 / 409
صفحہ 23 / 409
سوال…کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کوئی شخص مریض کو خون دے تو کیا خون دینے سے وضو ٹوٹ جائے گا؟ جبکہ خون نکالتے وقت سوائے سرنج کے اِدھر اُدھر نہ پھیلے؟ الجواب بعون الملک الوھاب… خون دینے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے اگرچہ خون بدن پر بالکل نہ پھیلے۔ لمافی الھندیۃ (۱۱/۱):القراد إذا مص عضو إنسان فامتلأ دما إن کان صغیرا لا ینقض وضوء ہ کما لو مصت الذباب أو البعوض، وإن کان کبیرا ینقض وکذا العلقۃ إذا مصت عضو إنسان حتی امتلأت من دمہ انتقض وضوء ہ۔ وفی الدر المختار(۱۳۴/۱): (و ینقضہ خروج )کل خارج (نجس)۔۔۔۔۔۔( إلی مایطھر۔ وفی الشامیۃ تحتہ: والمراد بالتطھیر مایعم الغسل والمسح فی الغسل أو فی الوضوء کما ذکرہ ابن الکمال… زاد فی ’’شرح المنیۃ الکبیر‘‘ بعد قولہ ’’فی الغسل أو فی الوضوء قولہ أو فی إزالۃ النجاسۃ الحقیقیۃ لئلا یرد مالو افتصد وخرج منہ دم کثیر ولم یتلطخ رأس الجرح فانہ ناقض مع أنہ لم یسل إلی ما یلحقہ حکم التطھیر لأنہ سال إلی المکان دون البدن…… أقول: یردعلیہ مالو سال إلی نھر ونحوہ ممالا یصلی علیہ ومالومص العلق أو القراد الکبیر وامتلأ دما فانہ ناقض۔۔۔۔۔۔ فالأحسن مافی النھر عن بعض المتأخرین من أن المراد السیلان ولوبالقوۃ، أی فإن دم الفصد ونحوہ سائل إلی مایلحقہ حکم التطھیر حکما۔تأمل۔ واللہ اعلم بالصواب۔ (۵۹) ناخن کاٹنے سے وضو نہیں ٹوٹتا سوال… کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کسی کے ناخن بڑے ہوجائیں وہ وضو کی حالت میں کاٹ لے تو کیا ناخن کاٹنے سے وضو ٹوٹ جائے گا؟ الجواب بعون الملک الوھاب… ناخنوں کے کاٹنے سے وضو نہیں ٹوٹتا البتہ انگلیوں کے پوروں پر پانی بہا دینا بہتر ہے۔ لمافی الھندیۃ (۴/۱١) وان امرالماء علی شعر الذقن ثم حلقہ لایجب علیہ غسل الذقن وکذالو حلق الحاجب والشارب اومسح رأسہ ثم حلق او قلم اظافیرہ لاتلزمہ الاعادۃ کذا فی فتاویٰ قاضی خان۔ وفی الدر المختار(۱۰۱/۱): (ولا یعاد الوضوء)…(بحلق رأسہ ولحیتہ کما لا یعاد) الغسل للمحل ولا الوضوء (بحلق شاربہ وحاجبہ وقلم ظفرہ) وکشط جلدہ۔ (۶۰) ناخن یا بال کاٹنے سے وضو کا حکم سوال…کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ بعض لوگ کہتے ہیں کہ ناخن یا بال کاٹنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے کیا واقعی یہ بات درست ہے؟ یا ناخن اور بال کاٹنے سے وضو برقرار رہتا ہے۔ الجواب بعون الملک الوھاب… ناخن یا بال کاٹنے سے وضو نہیں ٹوٹتا بلکہ برقرار رہتا ہے۔ وفی البزازیۃ علی ھامش الھندیۃ (۱۳/۴): حلق لحیتہ أو رأسہ أوشاربہ، أوقلم أظافرہ بعد الوضوء لایعید ولا یجب امرار الماء أیضاً۔ وفی الدرالمختار(۱۰۱/۱): (ولا یعاد الوضوء) بل ولا بل المحل (بحلق رأسہ ولحیتہ کمالا یعاد) الغسل للمحل ولا الوضوء(بحلق شاربہ وحاجبہ وقلم ظفرہ) (۶۱) اگر ستر کھل جائے یا ناخن کاٹ لے تو دوبارہ وضو کا حکم سوال…کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کوئی باوضو شخص کسی ضرورت سے کپڑے اتار دے اور بالکل برہنہ ہو جائے یا پھر ناخن یا با ل کٹوا دے تو ان صورتوں میں وضو ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں ؟ الجواب بعون الملک الوھاب… باوضو ہو نے کی حالت میں کپڑے اتار دینے یاناخن یا بال کٹوانے سے وضو پر کوئی اثر نہیں پڑتا بلکہ اسی وضو سے نماز وغیرہ کی ادائیگی صحیح ہے۔ لمافی الدرالمختار (۱۰۱/۱):(ولا یعاد الوضوء)بل ولا بل المحل(بحلق رأسہ ولحیتہ کمالا یعاد) الغسل للمحل ولا الوضوء (بحلق شاربہ وحاجبہ وقلم ظفرہ)۔ (۶۲) مچھر اگر زیادہ مقدار میں خون چوس لے تو وضو کا حکم
Sidebar
Page Thumbnails