نجم الفتاوی جلد 2 - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع
مفتی سید نجم الحسن امروھی صاحب نجم الفتاوی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع www.elmedeen.com احمدی مسلمان کتب 409 صفحات
1.5 صفحہ 180 / 409
صفحہ 180 / 409
اﷲ المشتکی من صنیع کثیر من اصحابنا من اصحاب الفتاوی کصاحب الخلاصۃ والبزازیۃ والکبری و العتابیۃ والغیاثیۃ والولوالجیۃ وعمدۃ المفتی والظھیریۃ وغیرھا حیث ذکروا ان المختار ھو عدم الاشارۃ بل ذکر بعضھم انھا مکروھۃ والذی حملھم علی ذلک سکوت ایمتنا عن ھذہ المسالۃ فی ظاھر الروایۃ ولم یعلموا انہ قد ثبت عنھم بروایات متعددۃ ولا انہ ورد فی احادیث متکثرۃ فالحذر الحذر من الاعتماد علی قولھم فی ھذہ المسالۃ مع کونہ مخالفا لما ثبت عن النبی ﷺ واصحابہ بل وعن ایمتنا ایضاً بل لوثبت عن ایمتنا التصریح بالنفی وثبت عن رسول اﷲ ﷺ واصحابہ الاثبات لکان فعل الرسول واصحابہ احق والزم بالقبول فکیف وقد قال بہ ایمتنا ایضاً۔ (۱۰۹) تشہدمیں انگلی اٹھانے کامسنون طریقہ سوال…کیافرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ میں کہ تشہدمیں انگلی اٹھانے کی کیفیت ،طریقہ اوراسکی شرعی حیثیت کیا ہے؟ پھر اسکو ہلاتے رہناچاہیئے یانہیں؟نیزکب اٹھاناچاہیئے اورکب رکھناچاہیئے؟آخرمیں یہ بھی بتادیں کہ یہ طریقہ کسی حدیث شریف میں مذکورہے؟ الجواب بعون الملک الوھاب… تشہدمیں انگلی اٹھانے کامسنون طریقہ یہ ہے کہ نمازی کلمہ شہادت پرپہنچتے وقت چھنگلی اوراس سے ملحقہ انگلی بندکرلے اوردرمیانی انگلی کاانگوٹھے کے ساتھ حلقہ بناکرشہادت کی انگلی’’لاالٰہ‘‘پراٹھائے اور’’الااللہ‘‘پرچھوڑدے مگرحلقہ کی ہیئت کو آخر تک باقی رکھے … مذکورہ بالاطریقہ سنت ہے اوریہ طریقہ ابن ماجہ کی حدیث(ص۶۵)اورابوداؤدکی حدیث (۱/۱۴۲) میں مذکور ہے۔ نیز انگلی کواٹھانے کے بعدہلاتے رہنامکروہ ہے،جوکہ نمازکے اندرسکون ووقارکے خلاف ہے جبکہ نمازمیں سکون مطلوب ہے۔ لمافی سنن ابی داؤد(۱۴۲/۱):عن عبداللہ بن الزبیرانہ ذکرأن النبی ﷺکان یشیرباصبعہ اذا دعا ولا یحرکھا۔ وفی اعلاء السنن(۱۱۲/۳):قال الطحطاوی فی حاشیتہ علی مراقی الفلاح:قولہ،وتسن الاشارۃ،أی من غیرتحریک فانہ مکروہ عندنا۔ وفی رسائل ابن عابدین(۱۳۴/۱): والصحیح المختار عند جمھور اصحابنا انہ یضع کفیہ علی فخذیہ ثم عند وصولہ الی کلمۃ التوحید یعقد الخنصر والبنصر ویحلق الوسطی والإبھام ویشیر بالمسبحۃ رافعا لھا عند النفی وواضعا لھا عند الاثبات ثم یستمر علی ذلک الخ۔ (۱۱۰) تشہد میں انگلیوں کا حلقہ کب تک بنائے رکھا جائے؟ سوال… کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ حالتِ تشہد میں اشارہ بالسبابہ کے وقت انگلیوں کا جو حلقہ بنایا جاتا ہے یہ کس وقت تک رکھنا چاہیئے، اشہد ان محمد عبدہ ورسولہ پر ختم کردینا چاہیئے یا اخیر سلام تک رکھنا چاہیئے؟ قرآن وسنت کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں۔ الجواب بعون الملک الوھاب… حالت ِتشہد میں اشارہ بالسبابہ کے وقت انگلیوں کا جو حلقہ بنایا جاتا ہے وہ تشہد کے بعداخیر سلام تک اسی طرح برقرار رکھنا چاہیئے۔ لمافی رسائل ابن عابدین(۱۲۷/۱): وروی عن أئمتنا الثلاثۃ ابی حنیفۃ وابی یوسف ومحمد انہ یشیر عند التشہد وانہ یعقد اصابعہ علی مامر من اختلاف الکیفیۃ وظاھر کلامھم انہ لا ینشرھا بعد العقد بل یبقیھا کذلک لان المذکور فی ھذہ الروایۃ العقد ولم یذکروا النشر بعدہ، ورجح المتأخرون ھذہ الروایۃ لتأیدھا بالمروی عن نبی اﷲ ﷺ۔ وفی رسائل ابن عابدین(۱۳۴/۱): والصحیح المختار عند جمہور اصحابنا انہ یضع کفیہ علی فخذیہ ثم عند وصولہ الی کلمۃ التوحید یعقد الخنصر والبنصر ویحلق الوسطی والابہام ویشیر بالمسبحۃ رافعا لھا عند النفی وواضعاً لھا عند الاثبات ثم یستمر علی ذلک لانہ ثبت العقد عند الاشارۃ بلاخلاف ولم یوجدأمربتفییرہ فالأصل بقاء الشیٔ علی ماھو علیہ واستصحابہ الی اخر أمرہ۔ (۱۱۱) شہادت کی انگلی نہ ہونے کی صورت میں دوسری انگلی سے اشارہ کرنے کا حکم سوال… کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کسی کی شہادت کی انگلی نہیں ہے تو تشہد میں شہادت کے دوران کونسی انگلی اٹھائے گا یا نہیں اٹھائے گا؟ الجواب بعون الملک الوھاب… اگر کسی کی شہادت کی انگلی نہیں ہے تو وہ تشہد میں شہادت کے وقت کوئی دوسری انگلی نہ اٹھائے۔ لمافی الفقہ الاسلامی(۷۱۵/۱): بحیث تکون رؤوس أصابعھما علی الرکبتین ورفع الاصبع السبابۃ من الیمنی فقط عند الشھادۃ فی التشھد۔ وفی حاشیۃ الطحطاوی(۲۲۴/۱): (قولہ أنہ یشیر) بیان لما فی قولہ ماصححہ۔(قولہ المفتی بہ عندنا أنہ یشیر) ای بمسبحتہ ای وحدھا۔ وفی الدر المختار(۵۰۹/۱): الصحیح أنہ یشیر بمسبحتہ وحدھا یرفعھا عند النفی ویضعھا عند الاثبات۔
Sidebar
Page Thumbnails