نجم الفتاوی جلد 2 - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع
مفتی سید نجم الحسن امروھی صاحب نجم الفتاوی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع www.elmedeen.com احمدی مسلمان کتب 409 صفحات
1.5 صفحہ 178 / 409
صفحہ 178 / 409
لمافی شرح العینی(۳۰/۱): الخامس السجود لقولہ تعالیٰ ارکعوا واسجدوا وفی حاشیۃ العینی السجود بجبھتہ وقدمیہ ووضع اصبع واحدۃ شرط۔ الخامس تعدیل الارکان وھو تسکین الجوارح فی الرکوع والسجود حتیٰ تطمئن مفاصلہ وادناہ مقدار تسبیحۃ وفی حاشیۃ العینی ای تسکین الجوارح فی الرکوع والسجود بقدر تسبیحۃ۔ وفی فتح القدیر(۳۰۵/۱): وأما افتراض وضع القدم فلأن السجود مع رفعھما بالتلاعب أشبہ منہ بالتعظیم والاجلال، ویکفیہ وضع اصبع واحدۃ وفی الوجیز وضع القدمین فرض فإن وضع إحداھما دون الاخری جازویکرہ۔ وفی الشامیۃ(۴۴۷/۱): لو لم یضع شیئاً من القدمین لم یصح السجود۔ وفی الدرالمختار (۴۶۴/۱) (وتعدیل الارکان) أی تسکین الجوارح قدر تسبیحۃ فی الرکوع والسجود وکذا فی الرفع منھما۔ وفی الشامیۃ(۵۰۴/۱): وان ابن امیرحاج رجح فی الحلیۃ الثانیۃ وصرح ھنا بأن توجیہ الاصابع نحو القبلۃ سنۃ فثبت ماقدمناہ من ان الخلاف السابق فی اصل الوضع لافی التوجیہ وأن التوجیہ سنۃ عندنا قولا واحداً… ویؤید ماقلناہ أن المحقق ابن الھمام قال فی زاد الفقیر ومنھا: ای من سنن الصلاۃ توجیہ اصابع رجلیہ الی القبلۃ الخ۔ (۱۰۴) مقتدی نے ابھی رکوع یا سجدہ کی تسبیحات ختم نہیں کیں کہ امام نے سر اٹھالیا سوال… کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ مقتدی نے ابھی تین تسبیحات پوری نہیں پڑھی تھیں کہ امام نے رکوع سے یا سجدے سے سراٹھا لیا تو مقتدی ساتھ ہی سر اٹھائے یا تین تسبیحات پوری کرنے کے بعد اُٹھائے؟ الجواب بعون الملک الوھاب… صورت مسئولہ میں مقتدی پر تین تسبیحات پوری کرنی ضروری نہیں بلکہ امام کی متابعت ضروری ہے اس لئے کہ امام کی متابعت فرض ہے۔ لمافی قاضیخان(۴۷/۱): ولو رفع الامام رأسہ من الرکوع او السجود قبل ان یسبح المقتدی ثلاثاً تکلموا فیہ والصحیح انہ یتابع الامام لأن متابعۃ الامام فرض فلا یترکھا بالسنۃ…الخ۔ وفی الھندیۃ(۹۰/۱): ولو رفع الامام رأسہ من الرکوع أو السجود قبل ان یسبح المقتدی ثلاثاً الصحیح انہ یتابع الامام…الخ۔ (۱۰۵) فرض نماز کی آخری دو رکعتوں میں سورت ملانے کا حکم سوال… کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر نمازی فرض میں تیسری یا چوتھی رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد اگر کوئی سورۃ ملالے تو آیا اس صورت میں سجدۂ سہو واجب ہوگا یا نہیں؟ الجواب بعون الملک الوھاب… فرض نماز کی تیسری یا چوتھی رکعت میں سورۂ فاتحہ کے ساتھ سورۃ ملانے کی وجہ سے سجدۂ سہو واجب نہیں ہوگا۔ لمافی الھندیۃ(۱۲۶/۱): ولو قرأ فی الأخریین الفاتحۃ والسورۃ لایلزمہ السھو وھو الأصح۔ وفی الدر المختار(۵۱۱/۱): (واکتفی) المفترض (فیما بعد الأولیین بالفاتحۃ) فإنھا سنۃ علی الظاھر ولوزاد لابأس بہ۔ وفی الشامیۃ تحتہ : (قولہ ولو زاد لابأس) أی لو ضمّ الیھا سورۃ لابأس بہ لأن القرائۃ فی الأخریین مشروعۃ من غیر تقدیر۔ (۱۰۶) قعدہ اولیٰ کا حکم سوال… کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ قعدہ اولیٰ میں بیٹھنا واجب ہے یا نہیں؟ میرا ایک دوست ہے جس نے تبلیغی جماعت میں بھی وقت لگایا ہے وہ کہتا ہے کہ سنت ہے؟ الجواب بعون الملک الوھاب… قعدہ اولیٰ واجب ہے۔ آپ کے دوست کو مغالطہ ہوا ہے اور اس طرح بلا تحقیق شرعی احکام کو بیان نہیں کرنا چاہیئےکیونکہ اس سے معاشرے میں دینی مفاسد پیدا ہو تے ہیں۔ وفی الھندیۃ(۷۱/۱): وتجب القعدۃ الاولیٰ قدر التشہد اذا رفع راسہ من السجدۃ الثانیۃ فی الرکعۃ الثانیۃ فی ذوات الاربع والثلاث ھوالاصح ھکذا فی الظھیریۃ۔ وفی الدر المختار (۴۶۵/۱):( والقعود الاوّل) ولوفی نفل فی الأصح وکذا ترک الزیادۃ فیہ علی التشہد وأراد بالأول غیر الاخیر۔ (۱۰۷) تشہد میں اشارہ بالسّبابہ کا حکم
Sidebar
Page Thumbnails