نجم الفتاوی جلد 2 - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع
مفتی سید نجم الحسن امروھی صاحب نجم الفتاوی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع www.elmedeen.com احمدی مسلمان کتب 409 صفحات
1.5 صفحہ 154 / 409
صفحہ 154 / 409
من الرکوع والجلسۃ بین السجدتین، وتضمن کلامہ وجوب نفس القومۃ والجلسۃ ایضاً لانہ یلزم من وجوب التعدیل فیھما وجوبھما، (قولہ علی ما اختارہ الکمال) قال فی البحر: ومقتضی الدلیل وجوب الطمانینۃ فی الاربعۃ ای فی الرکوع والسجود وفی القومۃ والجلسۃ، ووجوب نفس الرفع من الرکوع والجلوس بین السجدتین للمواظبۃ علی ذالک کلہ وللامر فی حدیث المسیٔ صلاتہ، ولما ذکرہ قاضی خان من لزوم سجود السہو بترک الرفع من الرکوع ساھیاً وکذا فی المحیط فیکون حکم الجلسۃ بین السجدتین کذالک لان الکلام فیھما واحد، والقول بوجوب الکل ھو مختار المحقق ابن الھمام وتلمیذہ ابن امیر حاج حتی قال انہ الصواب… وقال فی شرح المنیۃ ولا ینبغی ان یعدل عن الدرایۃ ای الدلیل اذا وافقتھا روایۃ علی ما تقدم عن فتاوی قاضی خان، ومثلہ ما ذکر فی القنیۃ من قولہ: وقد شدد القاضی الصدر فی شرحہ فی تعدیل الارکان جمیعھا تشدیداً بلیغاً فقال: واکمال کل رکن واجب عند ابی حنیفۃ و محمد وعند ابی یوسف والشافعی (رحمھما اﷲ) فریضۃ، فیمکث فی الرکوع والسجود وفی القومۃ بینھما حتی یطمئنّ کل عضو منہ، ھذا ھو الواجب عند ابی حنیفۃ ومحمد رحمھما اللہ حتی لو ترکھا أو شیئاً منھا ساھیاً یلزمہ السھو ولو عمداً یکرہ اشد الکراھۃ، ویلزمہ ان یعید الصلوۃ وتکون معتبرۃ فی حق سقوط الترتیب ونحوہ کمن طاف جنباً تلزمہ الاعادۃ، والمعتبر ھوالاول کذا ھذا، والحاصل ان الاصح روایۃً ودرایۃً وجوب تعدیل الارکان، وامّا القومۃ والجلسۃ وتعدیلھما فالمشھور فی المذھب السنیۃ، وروی وجوبھما، وھو الموافق للادلۃ، وعلیہ الکمال ومن بعدہ من المتاخرین وقد علمت قول تلمیذہ إنہ الصواب۔ (۸۴) دورانِ برف باری جوتوں میں ادائیگی نماز کا حکم سوال… کیا فرماتے ہیں علما کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ برف باری کے دوران جوتوں کے ساتھ نماز پڑھنا صحیح ہے یا نہیں؟ الجواب بعون الملک الوھاب… صورت مسئولہ میں اگر جوتے پاک ہیںاور سجدہ کرتے وقت جوتوں کے ساتھ پائوں کی انگلیاں بھی زمین سے لگ جاتی ہیں تو ایسے جوتوں کے ساتھ نماز پڑھنا درست ہے۔ لمافی جامع الترمذی(۹۱/۱): حدثنا علی بن حجر نا اسماعیل بن ابراھیم عن سعید بن یزید ابی سلمۃ قال قلت لانس بن مالک اکان رسول اﷲ ﷺ یصلی فی نعلیہ قال نعم۔ قال ابو عیسی حدیث انس حدیث حسن صحیح والعمل علی ھذا عند اھل العلم۔ وفی فتح الملھم(۱۲۹/۴): قولہ: ’’قال: نعم‘‘ الخ: فیہ جواز الصلوۃ فی النعال والخفاف، ای اذا تحقق طھارتھا، ویتمکن معھا من تمام السجود، بأن یسجد علی جمیع اصابع رجلیہ، کما قالہ الخطابی۔ وفی الدر المختار(۴۴۷/۱): (ومنھا السجود) بجبھۃ وقدمیہ، ووضع اصبع واحدۃ منھما شرط۔ وفی الشامیۃتحتہ: (قولہ وقدمیہ) یجب اسقاطہ لان وضع اصبع واحدۃ منھما یکفی کما ذکرہ بعدح وأفاد انہ لو لم یضع شیأ من القدمین لم یصح السجود۔ (۸۵) اگر ایک سلام پھیر لینے کے بعد کوئی شخص امام کی اقتداء کرے تو کیسا ہے؟ سوال… کیا فرماتے ہیں علماءکرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ امام نے دائیں طرف سلام پھیرا اور ابھی بائیں طرف سلام نہیں پھیرا تھا کہ کسی نے آکر اقتداء کرلی تو کیا اس کی اقتداء کرنا درست ہے یا نہیں؟ الجواب بعون الملک الوھاب… صورت مسئولہ میں اقتداء درست نہیں ہے کیونکہ امام کی نماز پوری ہوچکی ہے۔ لمافی بدائع الصنائع(۱۹۴/۱۔۱۹۵): واما صفتہ فاصابۃ لفظۃ السلام لیست بفرض عندنا ولکنھا واجبۃ ومن المشایخ من اطلق اسم السنۃ علیھا وانھا لاتنا فی الوجوب الی أن قال أماحکمہ فھو الخروج من الصلوۃ ثم الخروج یتعلق باحدی التسلیمتین عند عامۃ العلماء وروی عن محمد انہ قال التسلیمۃ الاولیٰ للخروج والتحیۃ والتسلیمۃ الثانیۃ للتحیۃ خاصۃ۔ وفی الشامیۃ(۴۶۸/۱): قال فی التجنیس الامام اذا فرغ من صلوتہ فلما قال السلام جاء رجل واقتدی بہ قبل ان یقول علیکم لایصیر داخلا فی صلوتہ لان ھذا سلام الا تری انہ لواراد ان یسلم علی أحد فی صلوتہ ساھیاً فقال السلام ثم علم فسکت تفسد صلوتہ۔ (۸۶) نماز کی سنتیں اور احادیث طیبہ سے ان کا ثبوت سوال… کیا فرماتے ہیں علماءکرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ نماز کی سنتوں کا احادیث طیبہ سے ثبوت ہے؟ آپ سے درخواست ہے کہ نماز کی جو تیرہ سنتیں ذکر کی جاتی ہیں ان کی احادیث ترجمہ کے ساتھ ذکر کردیں۔ نیز اور سنتیں بھی اگر ہوں تو مختصراً ان کی احادیث اور ترجمہ بھی لکھ دیں ممنون ہوں گا۔
Sidebar
Page Thumbnails