نجم الفتاوی جلد 1 - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع
مفتی سید نجم الحسن امروھی صاحب نجم الفتاوی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع www.elmedeen.com احمدی مسلمان کتب 477 صفحات
1.5 صفحہ 367 / 477
صفحہ 367 / 477
صورت مسئولہ میںجبریہ کاعقیدہ یہ ہے کہ انسان مجبور محض ہے وہ اپنی مرضی سے کچھ نہیں کرسکتا اورتبلیغی جماعت کاعقیدہ وہی ہے جو اہل سنت والجماعت کاعقیدہ ہے۔باقی رہا یہ کہنا کہ تمام اختیارات صرف اﷲ تعالی کے پاس ہیں انسان اپنی مرضی سے کچھ نہیں کرسکتا۔ اس کامطلب یہ ہے کہ دنیا کاسارانظام اﷲ تعالی اکیلے چلارہے ہیں۔اس میں کوئی اور شریک نہیں ،اوریہ وہ بات نہیں جو جبریہ کاعقیدہ ہے نیزروافض کے ہاں عقیدہ بدأ کی حقیقت یہ ہے کہ اﷲ تعالی ایک کام کرنے کے بعد اس فیصلے کو تبدیل کردیتے ہیں گویا پہلا کام(العیاذ باﷲ ) بھول کر ہوتاہے۔اہل سنت والجماعت کے نزدیک جو شخص اس عقیدے کاقائل ہو وہ دائرہ اسلام سے خارج ہے۔ لمافی شرح الفقہ الاکبر (صـ۲۲۰): زعمت الجبریۃ ان لافعل للعبد کسبا ولاخلقا وان حرکاتہ بمنزلۃ حرکات الجمادات لاقدرۃ علیھا لامؤثرۃ ولاکاسبۃ فی مقام الاعتبار ولا قصد ولاارادۃ ولااختیار۔ وفی ردالمحتار (۲۹۸/۶): الجبریۃ الخالصۃ یقولون ان العبدبمنزلۃ الجمادات وان اﷲ تعالی لایعلم الشیٔ قبل وقوعہ۔ لمافی قولہ تعالی (قٓ :۲۹): مَا يُبَدَّلُ الْقَوْلُ لَدَيَّ وَمَا أَنَا بِظَلَّامٍ لِّلْعَبِيْدِ o فی روح المعانی (۱۸۶/۲۶): مایبدل القول لدی ……وفی لدی علی ما قال الامام وجھان : الاول ان یکون متعلقابالقول ای مایبدل القول الذی عندی۔الثانی ان یکون متعلقابالفعل قبل ای لایقع التبدیل عندی۔ وفی النبراس (صـ۲۴۵): والارادۃ صفۃ ازلیۃ قائمۃ بذاتہ ……والدلیل ماذکرنا الآیات الناطقہ باثبات صفۃ الارادۃ والمشیۃ کقولہ تعالی یفعل اﷲ مایشاء ویحکم مایرید۔ وفی الھندیۃ (۲/۲۵۸): یکفر اذا وصف اﷲ تعالی بمالایلیق بہ اوسخر باسم من اسمائہ …… اونسبہ الی الجھل اوالعجز اوالنقص۔ وفی شرح اصول الکافی (صـ۳۸۷): البدأفی العلم وھو ان یظھر لہ خلاف مااراد وحکم والبدأ فی الامر وھو ان یأمر بشیٔ ویأمر بعدہ بخلاف ذلک …وبعد بحث طویل ……عن ابی عبداﷲ قال فی ھذہ الآیۃ یمحواﷲ مایشاء ویثبت فقال ھل یمحی الاماکان ثابتا وھل یثبت الامالم یکن الشرح ارادعلیہ السلام لاستدلال علی وقوع البدأ بنص قرآنی ……عن ابی عبداﷲ قال مابعث اﷲ نبیا حتی یأخذ علیہ ثلث خصال الاقرار بالعبودیۃ وخلع الانداد وان اﷲ یفعل من یشاء ویؤخر من یشاء۔ الشرح ……الثالث ان یعتقدوا ان الٰھھم فاعل مختار یصح علیہ ان یتجدد ارادتہ ولہ ان یرید شیئا ویرید ضدہ ویفعل من یشاء ویفعل خلافہ۔ وفی الملل والنحل (۱۷۱/۱): فمن مذھب المختار انہ یجوز البداء علی اﷲ تعالی والبدألہ معان: البدء فی العلم وھوانہ یظھر لہ خلاف ماعلم ولااظن عاقلا یعتقد ھذا الاعتقاد۔والبدأ فی الارادۃ وھو ان یظھر لہ صواب علی خلاف مااراد وحکم والبدأ فی الامر وھو ان یأمر بشیٔ ثم یأمر بشیٔ اخر بعدہ بخلاف ذلک۔ (۴۰۹)کیاشیعہ کافرہیں ؟ سؤال کیافرماتے ہیں علماء کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ شیعہ کے جتنے فرقے ہیں ان سب کوکافر کہنا صحیح ہے یا نہیں؟ اس میں کون سافرقہ صحیح ہے اورکون ساغلط ؟قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں۔
Sidebar
Page Thumbnails