وفی الجامع للترمذی (۲۰۹/۲): عن ابن عمرؓ ان رسول اﷲﷺ قال اللھم اعز الاسلام باحب ھذین الرجلین الیک بابی جھل اوبعمر بن الخطاب قال وکان احبھما الیہ عمرؓ۔
(۳۲۷) ’’لولاک لماخلقت الافلاک‘‘ کی تحقیق
سؤال
کیا فرماتے ہیں علماء کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص کہتا ہے اگر نبی علیہ الصلوٰۃ والسلام نہ ہوتے تو دنیا اور جو کچھ اس میں ہے اس کا وجود نہ ہوتا۔ اور استدلال لولاک لما خلقت الافلاک کی حدیث سے کرتا ہے کیا یہ حدیث صحیح ہے؟ اور اس شخص کا کیا حکم ہے؟
الجواب بعون الملک الوھاب
مذکورہ حدیث الفاظ کے اعتبار سے موضوع ہے لیکن معنی کے اعتبار سے صحیح ہے۔
کماھو مصرح فی الموضوعات الکبیر (صـ۱۰۱): لولاک لماخلقت الافلاک قال الصنعانی انہ موضوع کذا فی الخلاصۃ لکن معناہ صحیح فقد روی الدیلمی عن ابن عباس رضی اﷲتعالی عنھما مرفوعا اتانی جبریل فقال یامحمد لولاک ماخلقت الجنۃ ولولاک ماخلقت النار وفی روایۃ ابن عساکر لولاک ماخلقت الدنیا۔
(۳۲۸) ’’اختلاف العلماء رحمۃ‘‘ کی تحقیق
سؤال
کیافرماتے ہیں علماء کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ عام طور پر ایک جملہ سننے میں آتاہے کہ علماء کااختلاف رحمت ہے۔کیایہ حدیث ہے یاکسی صحابی کاقول ہے یاتابعین میں سے کسی کاقول ہے ؟
الجواب بعون الملک الوھاب
یہ حدیث کے الفاظ ہیںاگرچہ سنداًیہ حدیث ضعیف ہے۔
لمافی الموضوعات الکبیر (صـ۲۶): اختلاف امتی رحمۃ زعم کثیر من الائمۃ انہ لااصل لہ لکن ذکرہ القرطبی فی غریب الحدیث مستطردا واشعر بان لہ اصلا عندہ وقال السیوطی اخرجہ نصرالمقدسی فی الحجۃ والبیھقی فی الرسالۃ الشعریۃ بغیرسند واوردہ الحلیمی والقاضی حسین وامام الحرمین وغیرھم ولعلہ خرج فی بعض کتب الحفاظ التی لم یصل الینا واﷲاعلم انتھی وقال الزرکشی اخرجہ نصر المقدسی فی کتاب الحجۃ مرفوعا۔
وفی المقاصد الحسنۃ للسخاوی (صـ۵۰): اختلاف امتی رحمۃ للناس ،وکثر السوال عنہ وزعم کثیر من الائمۃ انہ لااصل لہ لکن ذکرہ الخطابی فی غریب الحدیث مستطردا وقال اعترض علی ھذا الحدیث رجلان احدھما ماجن والآخر ملحد ……ثم تشاغل الخطابی برد ھذ ا الکلام، ولم یقع فی کلامہ شفاء فی عزوالحدیث،ولکنہ أشعر بان لہ اصلا عندہ۔
(۳۲۹) انچاس کروڑ کے ثواب سے متعلق روایات کی تحقیق
سؤال
نجم الفتاوی جلد 1 - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع
صفحہ 293 / 477