(۱) دیکھئے : صحیح مسلم ، حدیث نمبر : ۸۲۵ ۔ محشی ۔
(۲) ردالمحتار : ۳/۵۱۲۔
(۳) الفتاوی الہندیۃ: ۱/۵۲۔
اذان اور اقامت کا بیان
بے وضو اذان
سوال:-{373}کیا وضو کے بغیر اذا ن دینے کی اجازت ہے؟ ( محمد غوث الدین قدیر سلاخ پوری ، کریم نگر )
جواب:- بہتر طریقہ تو یہ ہے کہ وضو کی حالت میں اذان دی جائے،(۱) کیونکہ اذان نماز کی دعوت ہے، اور جب ایک شخص نے خود وضو نہیں کیا تو گویا اس نے ابھی اپنے آپ کو نماز کے لئے تیار نہیں کیا اور دوسروں کو نماز کی دعوت دے رہا ہے، جو ظاہر ہے کہ مناسب عمل نہیں ، مناسب طریقہ یہ ہے کہ آدمی پہلے اپنے آپ کو جس کارِخیر کے لئے تیار کرلے ، دوسروں کو اس کی دعوت دے، تاہم اگر بغیر وضو اذان دے ہی دے تو یہ بھی جائز ہے۔(۲)
(۱) نبی ںنے اس کی بہت تاکید فرمائی ہے ، حضرت ابوہریرہ ص سے روایت ہے کہ نبی ں نے فرمایا : ’’ لا یؤذن إلا متوضیٔ‘‘ ’ ’وضو کیا ہوا آدمی ہی اذان دے ‘‘ ( دیکھئے : السنن الکبریٰ للبیھقي : ۱/۵۸۳ ، حدیث نمبر : ۱۸۵۸ ) محشی ۔
(۲) مصنف ابن ابی شیبہ میں ہے : ’’ لا بأس أن یؤذن علی غیر وضوء ، ثم ینزل فیتوضأ ‘‘ (حدیث نمبر : ۲۱۸۸ )محشی ۔
’’ وینبغی أن یؤذن ویقیم علی طھر ، فإن أذن علی غیر وضوء جاز ‘‘ (۱)
وقت سے پہلے اذان
سوال:-{374}کیا اذان وقت شروع ہونے سے پہلے دی جاسکتی ہے؟ مثلا : فجر کی اذان کا وقت ۵/۳۷ منٹ پر شروع ہوتو کیا ۵/۳۰ پر اذان دی جاسکتی ہے؟
کتاب الفتاوی جلد 2 - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع
صفحہ 87 / 340