الخ(منھاج السنن شرح جامع السنن ص۳۸ جلد۱ مبحث تعریف الصحیح والحسن )
بیت اللہ شریف کو ام المساجد کہنا
سوال:بیت اللہ شریف کو کسی حدیث یا سلف صالحین کے کسی قول میں ام المساجد اور دیگر کو بیٹیاں کہا گیا ہے یا نہیں ۔وضاحت اور حوالہ سے نوازیں۔
المستفتی : احسا ن الحق رائے ونڈ لاہور…۳۰؍۶؍۱۳۹۸ھ
الجوا ب: روایات کے اعتبار سے معلوم نہیں ہے اور کافی تتبع کے بعد روایت نہ ملی ۔البتہ قواعد کے اعتبار سے {۱}ام المساجد کہنا جیسا کہ مکۃ المکرمۃ کو ام القر یٰ کہنا جائز ہے۔ {۲}وھوالموفق
مولانا روم کا شعر حدیث نہیں لیکن احادیث سے معارض بھی نہیں
سوال :دوابیات مولانا روم کے مثنوی شریف دفتر اول سے تحریر خدمت ہیں۔
چوں زلقمہ تو حسد بینی دوام………جہل وغفلت زایدآں را دا ن حرام
کیا مولانا روم کے ان ابیات میں کسی حدیث شریف کے مفہوم کا بیان ہے یا اپنی تجرباتی باتیں بیان فرمائی ہیں اگر کسی حدیث کا مفہوم ہو تو صفحہ اور کتاب کا حوالہ تحریر فرماکر ممنون فرماویں ۔
المستفتی:میاں احسان اللہ ڈاک اسماعیل خیل نوشہرہ …۳۰ ؍جولائی ۱۹۷۳ء
الجوا ب: یہ مضمون تجربہ اور فراست ایمانی سے ثابت ہے اور کسی حدیث سے معارض نہیں ہے ۔{۳}فقط
’’حب الوطن من شعبۃ الایمان‘‘ حد یث نہیں
سوال : کیا یہ جملہ عربیہ ’’حب الوطن من شعبۃ الایمان‘‘حدیث نبوی ﷺکا ٹکڑا ہے یا نہیں اگر ہو تو حدیث کے
{۱}قال الحافظ عمادالدین یخبر تعالیٰ ان اول بیت وضع للناس ای لعموم الناس لعبادتہم ونسکھم یطوفون بہ ویصلون الیہ ویعتکفون عندہ للذی ببکۃ ………عن ابی ذر رضی اللہ عنہ قال قلت یارسول اللہ ﷺای مسجد وضع فی الارض اول؟قال المسجد الحرام………عن عبد اللہ بن عمرو بن العاص مرفوعاً بعث اللہ جبریل الیٰ ادم وحواء فامرھما ببناء الکعبۃ فبناہ آدم ثم امر بالطواف بہ وقیل لہ انت اول الناس وھذا اول بیت وضع للناس الخ(التفسیر الابن الکثیر ص۵۰۰ جلد۱ سورۃ ال عمران :۹۶)
{۲}قال اللہ تعالیٰ وکذلک اوحینا الیک قراٰنا عربیا لتنذر ام القریٰ ومن حولھا وتنذر یوم الجمع لاریب فیہ ۔
{۳}عن ابن سعید ن الخدری قال قال رسول اللہ ﷺاتقوا فراسۃ المؤمن فانہ ینظر بنوراللہ ۔ثم قرأ ان فی ذلک لایات للمتوسمین ۔(جامع ترمذی ص۱۴۰ جلد۲ ابواب التفسیر سورۃالحجر )
کونسے کتاب میں وارد ہے نام وصفحہ تحریر فرماویں؟
المستفتی: میاں احسان اللہ ڈاک اسماعیل خیل نوشہرہ …۲۸؍جمادی الثانی مطابق ۳۰؍جولا ئی ۱۹۷۳ء
الجوا ب:یہ حدیث نہیں ہے۔ قال القاری فی المصنوع فی احادیث الموضوع ص۱۱ حدیث حب الوطن من الایمان لا اصل لہ عند الحفاظ۔{۱}وھوالموفق
بعض اسناد میں درج حدیث کے بارے میں استفسار
سوال :جامعہ حقانیہ کے ایک سند کے نقل کی تصدیق کے موقع پر احقر کو ایک عبارت
فتاوی فریدیہ جلد 1 - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع
صفحہ 143 / 406