004:015
وَٱلَّٰتِى يَأْتِينَ ٱلْفَٰحِشَةَ مِن نِّسَآئِكُمْ فَٱسْتَشْهِدُوا۟ عَلَيْهِنَّ أَرْبَعَةًۭ مِّنكُمْ ۖ فَإِن شَهِدُوا۟ فَأَمْسِكُوهُنَّ فِى ٱلْبُيُوتِ حَتَّىٰ يَتَوَفَّىٰهُنَّ ٱلْمَوْتُ أَوْ يَجْعَلَ ٱللَّهُ لَهُنَّ سَبِيلًۭا
ترجمہ:
(4:15) یاتین۔ مضارع۔ جمع مؤنث غائب اتیان۔ مصدر باب ضرب۔ وہ عورتیں آئیں یہاں بمعنی مرتکب ہوئیں۔
فاستشھدوا شھدین۔ فاستشھدوا۔ امر۔ جمع مذکر حاضر۔ استشھاد (استفعال) سے ۔ تم گواہ لاؤ۔ استشہاد۔ گواہ لانا۔ یا گواہ طلب کرنا۔ دونوں معنوں میں آتا ہے۔
فاحشۃ۔ اسم ۔ حد سے بڑھی ہوئی برائی۔ ایسی بےحیائی کا اثر دوسرے پر پڑے۔ زنا۔
یتوفھن۔ یتوفی۔ مضارع واحد مذکر غائب (فاعل موت) توفی مصدر۔ (باب تفعل) ھن۔ ضمیر مفعول جمع مؤنث غائب۔ وفی۔ مادہ۔ وافی۔ پورا۔ باب افعال ۔ پورا کرنا۔ یا پورا دینا باب تفعیل سے پورا پورا دینا۔ باب تفعل (توفی مصدر) پورا پورا لینا۔ قبضہ کر لینا۔ کبھی مراد روح کا قبض کر لینا ہوتا ہے۔ (باب استفعال) استیفاء پورا پورا وصول کر لینا۔ یتوفھن الموت۔ موت ان پر پورا پورا قبضہ کرلے۔ موت ان کو آلے۔
قرآن گرائمر انوار البیان فی حل لغات القرآن ( یونیکوڈ )
صفحہ 511 / 6348