قرآن گرائمر انوار البیان فی حل لغات القرآن ( یونیکوڈ )
جناب علی محمدپی سی ایس ایڈیشنل کمشنر ( ریٹائرڈ ) متفرق AQFS احمدی مسلمان کتب 6348 صفحات
1.5 صفحہ 2002 / 6348
صفحہ 2002 / 6348
016:087 وَأَلْقَوْا۟ إِلَى ٱللَّهِ يَوْمَئِذٍ ٱلسَّلَمَ ۖ وَضَلَّ عَنْهُم مَّا كَانُوا۟ يَفْتَرُونَ ترجمہ: (16:87) القوا میں ضمیر فاعل کا مرجع مشرکین۔ نیز اوپر 16:86۔ ملاحظہ ہو۔ ضل۔ ضل یضل (باب ضرب) سے ماضی واحد مذکر غائب۔ ضلال وضلالۃ مصدر۔ گمراہ ہونا۔ بھٹک جانا راہ حق سے۔ مر کر مٹی میں گل سڑ جانا۔ (کوشش کا) برباد جانا۔ راستے سے بہک جانا۔ فراموش کرنا۔ ضائع کرنا۔ ضائع ہونا۔ گم ہونا۔ ہلاک ہوجانا۔ ضالۃ ج ضوال۔ گم شدہ چیز جس کی تلاش کی جائے۔ الحکمۃ۔ ضالۃ المؤمن فھو احق بھا حیث وجدھا۔ ضل عنہم ما کانوا یفترون۔ اور جو افتراء پردازی وہ کیا کرتے تھے وہ سب کافور ہوجائے گی۔ یعنی اپنے معبودانِ باطل سے جو امیدیں انہوں نے وابستہ کر رکھی تھیں وہ سب دھری کی دھری رہ جائیں گی۔
Sidebar
Page Thumbnails